شہید کی زندگی کا ہر پہلو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ آپ حقیقی عاشق خدا و رسول تھے۔ ہر انسان کو شہید کا لہو دعوت دیتا ہے کہ آؤ اور جبر کی تیز دھار سے مت گھبراؤ اور اٹھ کھڑے ہو، اس کی خاطر جو پردہ غیب میں تمہارا منتظر ہے!! آؤ اور مدد کرو، اس کی جو تمہارا مددگار ہے! حقیقی منتظر بنو اس کے جو تمہارا منتظر ہے!! یہ لہو اور اس کی ہر اک صدا ہر عاشق پر قرض ہے، جو واجب ادا ہے۔ جس کی ادائیگی یاد شہداء کی بدولت ہی ممکن ہے، چونکہ شہداء کی یاد شہادت سے کم نہیں۔
شہداء کی یاد شہادت سے کم نہیں۔
Dec 19 2024
رائے
ارسال نظر برای این مطلب