مواد

عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں جنرل سلیمانی کی شرکت کی حمایت


Jan 09 2021
عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں جنرل سلیمانی کی شرکت کی حمایت
آیت اللہ سیستانی کی جانب سے عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں جنرل سلیمانی کی شرکت کی حمایت
تسنیم نیوز ایجنسی: ایک عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آیت اللہ سیستانی نے داعش کے خلاف جنگ میں جنرل سلیمانی کی شرکت کی حمایت کی۔تسنیم نیوز ایجنسی کے انٹرنیشل گروپ نے عراقی ارم نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی کہ آیت اللہ سیستانی نے داعش کے خلاف جنگ میں عراقی سیکورٹی فورسز اور عراقی عوام کی حمایت میں  جنرل سلیمانی کی شرکت کی حمایت کی۔
آیت اللہ سیستانی نے سماجی میڈیا پر جنرل سلیمانی کی خبروں اورتصویروں کی شائع ہونے  اور بابل  اور الانبار کے شمال میں جرف السخر کی جنگ میں ان کی شرکت   کے بعد ایک سوال کے جواب میں اعلان کیا: عراق میں جنگ کے مناظر میں سلیمانی کی موجودگی ایک شرعی ذمہ اری  کا احساس اور جہاد کفائی   کے فتوے کی فرمانبرداری کی علامت ہے۔ فوجی اور معاشی مفادات  کے حصول  کے مقصد سے مداخلت کرنے اور مقدسات(ائمہ اطہار علیہم السلام کے روضے)  کے دفاع میں  بہت بڑا  فرق پایا جاتا ہے۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب