مواد

عالم اسلام کو آج قاسم سلیمانی جیسے بہادر مجاہد کی ضرورت


Sep 18 2024
عالم اسلام کو آج   قاسم سلیمانی جیسے بہادر مجاہد کی ضرورت
امریکہ کی خوشنودی کے لیے جس طرح سے عرب ممالک نے غاصب اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کا سلسلہ شروع کیا یہ امت مسلمہ سے خیانت کے مترادف ہے، عالم اسلام کو آج بھی جنرل قاسم سلیمانی جیسے بہادر مجاہد کی ضرورت ہے جو شیعہ سنی مسلمانوں کو اکھٹا کرکے اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے جارحانہ اور غاصبانہ عزائم کو ناکام بنا دے۔قاسم سلیمانی نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو ایک ساتھ شکست دے کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، شہید قاسم سلیمانی انقلاب اسلامی کا ایک سپاہی تھے جنہوں نے اپنے کردار سے انسانیت کی مدد کی، یہی وجہ ہے کہ قاسم سلیمانی کو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے شہید ہوکر بھی امریکہ کا پیچھا نہیں چھوڑا اور اسے مشرق وسطیٰ سے نکلنے پر مجبور کر دیا، استعماری طاقتیں آج بھی قاسم سلیمانی کا نام سن کر بھی لرز جاتی ہیں، دشمن یہ سمجھا تھا کہ وہ شہید قاسم سلیمانی کو راستے سے ہٹا دیں گے تو ان کیلئے مزاحمت ختم ہو جائے گی، یہ تو استعمار کی بھول تھی، قاسم سلیمانی شہید ہوکر استعمار کیلئے اور بھی زیادہ خطرناک ہوگئے ہیں۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب