ہاشم الحیدری: امریکہ کے تمام اڈے اورفوجی اڈے مزاحمتی محاذ کے میزائلوں کی بارش کے نیچے ہوں گے۔
شہر قم میں مصلی قدس میں منعقدہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے سلسلہ میں ۱۲۰ سے زائد اقوام کے ایک بڑے اجتماع میں حجت الاسلام والمسلمین ہاشم الحیدری نے کہا: شہید قاسم سلیمانی نے شہادت کی تلاش کی اور اس میں انہیں کامیابی نصیب ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا: امریکہ نے اس اقدام کو انجام دے کر بی وقوفی کی اور یقیناً اسے پچھتاوا ہوگا۔ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں امریکہ نے پوری طرح بےوقوفی کی اور ٹرمپ ایک بے وقوف ہے۔
عراقی حشد الشعبی کے سابق معاون نے کہا: “جنرل سلیمانی کے خون کی قیمت بہت مہنگی ہے اور ان کا خون اسرائیل کے زوال کا سبب بنے گا۔ سلیمانی کا تعلق صرف ایران سے نہیں ہے بلکہ وہ مزاحمتی محاذ کے ایک مرد مجاہد ہیں۔
انہوں نے زور دیا: امریکہ نے کسی ایک انسان یا شخص کو قتل نہیں کیا بلکہ اس نے مزاحمتی محاذ کے دل کو شہید کیا ہے اور ان کے بدلے کی ذمہ داری پورے مزاحمتی محاذ نے قبول کی ہے۔
ہاشم الحیدری نے کہا: تمام اڈے اور امریکی فوج مزاحمتی محاذ کے میزائلوں کی زد میں رہے گی۔ حاج قاسم سلیمانی کی شہادت مزاحمتی محاذ کے لئے ان کی زندگی کے دوران سے بہترصورتحال پیدا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا: سید حسن نصراللہ نے زور دے کر کہا کہ قدس شریف میں نماز قریب ہے اور جس طرح ہم حضرت زینب (س) سے کہتے ہیں کہ ہم سب آپ کے عباس ہیں اسی طرح ہم رہبر انقلاب سے یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم سب آپ کے قاسم ہیں۔
عراق کے اس حشد الشعبی کے رکن نے بیان کیا: عراقی عوام نے ایرانی اور عراقی شہروں جیسے بغداد، کربلا اور نجف میں بڑے اجتماعات برپا کئے ہیں، جنرل سلیمانی کی شہادت ان کے زندہ ہونے سے زیادہ موثر ثابت ہو گی، وہ اپنے لئے موجودہ سرحدودں کے قائل نہیں تھے بلکہ ان کی سرحدیں یمن، قدس، حضرت زینب (س) اور عقائد تھیں۔
الحیدری نے بیان کیا: شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس امام خمینی (رہ) کے راستے پر گامزن تھے جنرل سلیمانی بہت شجاع تھے ان کے جانے سے واقعی طور پر ہم یتیم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی: ہم رہبر انقلاب سے کہتے ہیں کہ جنرل سلیمانی کی شہادت کی وجہ سے ہم نے اپنے ارادے مضبوط کر لئے ہیں کہ ہم امریکہ کو خطے سے بھگائیں گے، آج ہم اس مقام پر رہبر انقلاب سے بیعت کرنے جمع ہوئے ہیں اور انہیں بتانے کے لئے کہ ہم آپ کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
حشد الشعبی کے اس رکن نے تاکید کی: آج امریکہ ہمیں دھمکی دے رہا ہے اور ہم عزت اور ذلت کے دوراہے پر کھڑے ہیں آج ہمارے رہبر اور تمام مجاہدین کی ندا “ھیھات منّا الذلّۃ” ہے۔

رائے
ارسال نظر برای این مطلب