تصویریں

شہید سلیمانی خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے۔


Dec 23 2024
شہید سلیمانی خداداد صلاحیتوں کے مالک  تھے۔
قوم کے بے باک، نڈر اور جرائت مند نوجوانوں نے شہید سلیمانی ؒکی قیادت میں باطل کے خلاف جن جن محاذوں پر بندوقوں کے دھانے کھولے، وہاں فتح و نصرت نے ان کے قدم چومے۔ طاغوتی، صیہونی اور سامراجی طاقتوں نے دین ناب محمدیؐ اور ایران کے خلاف دنیا بھر خصوصاً مشرق وسطیٰ میں محاذ کھولے تھے، جس کے لئے داعش اور النصرہ فرنٹ جیسی سینکڑوں تنظیموں کو وجود بھی بخشا گیا اور انہیں جدید ساز و سامان سے لیس کرکے ایران کا گھیراو کرنے کے لئے مڈل ایسٹ کے مختلف علاقوں میں بٹھایا گیا۔ شیطان بزرگ امریکہ، برطانیہ، غاصب صیہونی ریاست اور اس کے حواریوں نے ملاؤں اور مفتیوں کو بھی ڈالروں میں خریدا تھا۔ جنہوں نے اسلام کو بطور بدصورت اور متشدد چہرہ دکھانے کے لئے حربے اور ہتھکنڈے آزمائے، یہاں تک کہ زنا کو جہاد النکاح کا نام دیکر کر اس کو جائز قرار دیا۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب