مواد

یہ دونوں شہید خداوندمتعال سے ہمیشہ شہادت پر فائز ہونے کی دعا مانگتے تھے


Jan 06 2021
یہ دونوں شہید خداوندمتعال سے ہمیشہ شہادت پر فائز ہونے کی دعا مانگتے تھے
شیخ حسن شریفہ: شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس نے داعش پر دردناک ضربتیں لگائیں۔
لبنانی مفتی حجت الاسلام شیخ حسن شریفہ نے آج بیروت میں جمعہ کے خطبہ میں کہا: جنرل سلیمانی اور ان کے عراقی ساتھیوں کو شہید کرنے میں امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ حجت الاسلام حسن شریفہ نے شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کا ذکر ان لوگوں کے طور پر کیا جنہوں نے داعش دہشتگرد گروہ پر دردناک ضربیں لگائیں اور اس کی جڑیں ختم کر دیں۔
شیخ زہیر جعید: حاج قاسم سلیمانی ہماری عزت اور فخر کا باعث تھے۔
ایک سنی عالم دین اور لبنانی مزاحمتی محاذ کے سربراہ شیخ ظہیر جعید نے کہا:ہم نے قاسم سلیمانی جیسی شخصیت کھو دی ہے جس پر ہمیں ہمیشہ فخر رہا ہے اور وہ ایک ماہر اور طاقتور تھے۔ لیکن دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ کامیابی مزاحمتی محاذ کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: جب لبنان میں حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل حجت الاسلام سید عباس موسوی اور لبنانی شیعہ عالم شیخ راغب شہید ہوئے تو انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کا کام ختم ہوچکا ہے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ شہید حاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کا خون ان لوگوں کے سامنے عراقی عوام کے اتحاد کا باعث بننا چاہئے جو اس ملک کی نابودی کے خواہاں ہیں یعنی مجرم امریکہ۔
لبنانی مزاحمتی محاذ کے سربراہ نے تاکید کہ کہ امت مسلمہ طاقت کے ساتھ اپنے مقاصد کی طرف گامزن ہوگی اور حاج قاسم سلیمانی جیسے ہزاروں افراد پیدا ہوں گے۔ ایسے لوگوں کی شہادت ہمارے لئے فخر اور اعزاز کا باعث ہے اور  عظیم کامیابی اور مقبوضہ فلسطین کی آزادی کی خوشخبری ہوگی۔
لبنانی مسلم علماء کا اجتماع: “مزاحمت” امریکی فوجیوں کے خاتمے کے ساتھ ٹرمپ کی حماقت کا جواب دی گی۔
لبنانی مسلم علماء کے اجتماع نے اسلامی رہنماؤں قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت کے حوالے سے ایک بیان میں بتایا کہ یہ تعجب کی بات نہیں کہ وہ دونوں شہادت کے درجہ پر فائز ہوئے بلکہ ان دونوں کی اگر  فطری موت ہوتی تو حیرت کی بات تھی۔
یہ دونوں شہید خداوندمتعال سے ہمیشہ شہادت پر فائز ہونے کی دعا مانگتے تھے اور ہم لبنان کی مسلم علماء ایسوسی ایشن، امام عصر (عج)، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور خاص طور پر قدس فورس کے کمانڈروں اور ایران و عراق کی شریفانہ عوام اور ان دونوں ممالک کی حکومتوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ کی جانے والی حماقت خطے میں موجود تمام امریکی فوجیوں کو مجاہدین کے ہاتھوں مٹا دینے کا باعث بنے گی تا کہ اس طریقے سے وہ یہ ثابت کریں کہ یہ فوجی صرف قابض ہیں کہ ان کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ طاقت کی زبان ہے۔ امریکی جرائم کے ردعمل میں رہبر انقلاب اسلامی ایران کی دھمکی ایک منہ توڑ جواب میں بدل جائے گی اور عراق اور شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا باعث بنے گی۔
 


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب