مواد

پیدائش سے تعلیم تک


Jan 03 2021
پیدائش سے تعلیم تک
کمانڈر شہید قاسم سلیمانی ولدِ حسن   ۱۳۳۵ھ، شمسی میں ماہ اسفند کی ۲۰ ویں تاریخ کو  ایران کے صوبہ کرمان کے ضلع رابر کے قبائلی انداز کے ایک پہاڑی گاؤں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ۱۲ سال کی عمر میں پرائمری اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے  آبائی گاؤں کو چھوڑ دیا  اور کرمان میں تعمیراتی شعبے میں کام میں مصروف ہو گئے۔وہ ۱۸  سال کی عمر میں  محکمہ ٔ آب رسانی میں ٹھیکدار کی حیثیت سے کام میں مصروف ہو گئے۔ اور انہوں نے انہی سالوں میں اپنی انقلابی سرگرمیوں کا آغاز بھی کیا،  انقلاب اسلامی ایران کے واقعات کے دوران وہ رضا کامیاب نامی مشہد کے ایک عالم دین  سے آشنا ہوئے  اور انہوں نے قاسم سلیمانی کو انقلابی تحریک  سے مزید متعارف کرایا، اور وہ انقلاب کے دوران کرمان کے  احتجاجات اور ہڑتالوں  کی ایک بنیادی بٹالین میں شامل تھے۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب