مواد

نیوز ویک کے سرورق پر قاسم سلیمانی


Jan 07 2021
نیوز ویک کے سرورق پر قاسم سلیمانی
انتہائی اہم امریکی رسالہ: جنرل قاسم سلیمانی۔ انتقام اور انصاف کی دیوی
امریکہ کے انتہائی اہم سیاسی جریدے نے اپنے تازہ شمارے کے سرورق پر سردار “قاسم سلیمانی” کی تصویر شائع کرتے ہوئے انہیں “بدلہ کی دیوی” قرار دیا۔
نیوز ویک  نے بعث حکومت کے خاتمے کے بعد سے عراق میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی جس میں سردار قاسم سلیمانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا شخص تھاجس کو فوجی رہنما ایک اعلی اور اسٹریٹجک کمانڈر سمجھتے ہیں۔
نیوز ویک کے اعلی تجزیہ کاروں نے رپورٹ میں لکھا ہے: ایرانیوں نے انقلابی گارڈز کی قدس فورس کے کمانڈر اور ایک نہایت ہی ہوشیار فوجی کو عراق بھیج دیا۔ ایک  ایسا شخص جسے بہت سارے فوجی رہنما ایک اعلی اور اسٹریٹجک کمانڈر سمجھتے ہیں، اگرچہ سلیمانی عام طور پر منظر عام پرظاہر نہیں ہوتے،  لیکن انہوں نے گذشتہ ستمبر میں آپریشن امرلی کے دوران اپنا فوٹو بنانے کی اجازت دی ، یہ مغرب کے لیئے ایک واضح پگام تھا کہ ایران، عراق میں موجود ہے۔
نیوز ویک نے مزید لکھا: عراقی سیاستدان اس کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ عام طور پر بغداد اور شمالی عراق میں  موجود رہتاہے اور عراقی حکومت کو یہ معلوم ہے، سلیمانی ہوشیار ہے اور وہ جانتا ہے کہ وہ ایک اچھاجنگجو ہے، عراقیوں کا خیال ہے کہ عراق میں ایران کی موجودگی کی فکر نہیں کرنی چاہئے، عراقی پارلیمنٹ کے ممبر اور قومی سلامتی کے سابق مشیر ڈاکٹر موفق الربیعی کا کہنا ہیکہ: جب موصل پر قبضہ ہونے کے تین دن کے اندر اندر کون عراقیوں کی مدد کے لیئے دوڑ کر آیا؟یقینا امریکی تو نہیں تھے، انہوں نے توتین ماہ بعد فضائی حملے کیے ،  وہ بھی تب جب ان کے اپنے شہریوں کےسر قلم کیئے گئے، جبکہ ایرانیوں نے عراقی مرکزی حکومت اور کردستان کی علاقائی حکومت کے مطالبات کا ایک دن میں جواب دیا۔
تجزیئے تحلیل اور اشارے
نیوز ویک کی رپورٹ میں براہ راست جو کہا گیا ہے اس کے علاوہ ، اس اشاعت کے حوالہ جات اور اشارے بھی اہم اور تجزیاتی ہیں۔
اس شمارے کے سرورق کی سرخی ، جو حاج قاسم کی تصویر کے نیچے لکھی گئی ہے ، اس میں لفظ NEMESIS کا استعمال کیا گیاہے، انگریزی میں نیمیسس لفظ کا مطلب ہے “بغض” ، “انتقام” اور “قصاص” ، جو منفی اور مثبت دونوں معنی میں استعمال ہوتا ہے۔
لیکن یونانی داستانوں میں ، نیمیسس، اچھائی اور برائی ، انصاف اور انتقام کی دیوی تھی، (یونانی میں Νέμεσις) یونانی سانحات میں ، وہ بے وفا عاشقوں ، قانون شکنی کرنے والوں ، اور تکبر کرنے والوں کو سزا دیتی ہے ، اور متکبروں مجرموں کو سزا دینے والی دکھائی دیتی ہے۔
اس کی جو تصویریں اور مجسمے بنائے گئے ہیں ان میں ، اس کے پرہیں اور اس کے ہاتھوں میں کَوڑا ، تلوار ، ، آگ ہے ، ایک گھنٹہ کا شیشہ ہے یا کوئی پیمانہ ہے۔
انتقام کی اس دیوی نے باغی اور متکبر لوگوں جیسے “ایکو” اور “نارسیس” کو بہت غم پہنچایا۔ نارسیس خوبصورتی کا شکاری تھا جو اپنے چاہنے والوں کو حقیر سمجھتا تھا۔ لیکن نیمیسس نے اسےاس کی شبیہہ کا فوٹو اسے دکھایا اور نارسس اس کا دیوانہ  ہوگیا اور آخر کار اسی حالت میں مر گیا۔
اب سوال یہ ہیکہ نیوزویک کے تجزیہ کاروں کا نارسس سے مراد کون ہے؟ کیا نارسیس امریکہ نہیں ہے ، جس کے دنیا میں بہت سے محبت کرنے والے ہیں۔ لیکن کیا اس نے ہمیشہ دوسروں کو – اپنے دوستوں اور دشمنوں کو حقیر جانا ہے اور دنیا کے عوام پر شکاری کی طرح ظلم کیا ہے؟
کیا تکفیری دہشتگرد امریکیوں کے تکبر اور غرورکی عکاس نہیں کررہے ، جو اب اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، اور نیمیسس (حاج قاسم سلیمانی ایران کی علامت کے طور پر) عراق میں امریکہ پر قبضہ کر کے اور پھر داعش پر حملہ کرکے ان دونوں سے بدلہ لے رہے ہیں؟ ؟
شاید یہ دو جملے جو نیوز ویک کے سرورق اور حاج قاسم کی تصویر کے دائیں طرف “دوسری سرخی” کی حیثیت سے نظر آتے ہیں وہ اس پہیلی کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں: “پہلے اس نے امریکہ کا مقابلہ کیا۔ اب وہ داعش کو کچل رہا ہے۔”
نیوز ویک ایک ہفتہ وار میگزین ہے جو واشنگٹن پوسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ امریکہ کے نیو یارک سٹی میں شائع ہوتا ہے اور امریکہ اور پوری دنیا میں دستیاب ہے۔ اس کا صدر دفتر نیو یارک میں ہے اور اس کی امریکہ اور پوری دنیا میں 17 شاخیں ہیں۔ نیوز ویک کی اوسطا 40 لاکھ سے زیادہ کاپیاں ہیں ، جن میں سے صرف امریکہ میں ہفتہ وار 3،160،000 کاپیاں فروخت ہوتی ہیں۔ اس میگیزین کے جاپانی ، کورین ، پولش ، روسی ، ہسپانوی اور عربی زبان کے علاوہ ایک فعال ویب سائٹ کے متعدد ایڈیشن ہیں۔
 
 


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب