مواد

میجر جنرل قاسم سلیمانی دوستوں کے وفادار تھے


Feb 15 2023
میجر جنرل قاسم سلیمانی دوستوں کے وفادار تھے





عراق میں کردستان کی پیٹریاٹک یونین کی ایک اعلیٰ عہدیدار نے پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سابق سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی عراق میں اپنے دوستوں کے وفادار تھے۔ اتوار کے روز عراقی پیٹریاٹک یونین آف کردستان کی رہنماء “آلاء طالبانی” نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہیدان قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی یہانتک اپنے عراقی دوستوں کے وفادار تھے کہ وہ عراق کے مرحوم صدر جلال طالبانی کے ساتھ تہران تک گئے۔ آلاء طالبانی نے کہا کہ جلال طالبانی جب مریض تھے، تب شہید قاسم سلیمانی ان کی عیادت کے لیے ہسپتال گئے اور ان کی وفات کی تعزیت کے لئے جنرل قاسم سلیمانی کردستان کے علاقے سلیمانیہ بھی تشریف لائے۔ کردستان عراق کی اس پیٹریاٹک یونین کی ممتاز رکن کے مطابق، دونوں شہداء ابو مہدی المہندس اور قاسم سلیمانی نے سنی، کرد اور شیعہ رہنماء بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔



آلاء طالبانی نے صراحت کے ساتھ کہا کہ شہید ابو مہدی المہندس عراق میں سیاسی معاہدے قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے اور اس کا بہترین ثبوت پیشمرگہ فورسز کے لیے بجٹ مختص کرنے کے معاملے پر شیعہ اور کُرد جماعتوں کے درمیان اُن کا ثالثی کا کردار ادا کرنا تھا۔ یاد رہے کہ تین جنوری 2020ء کو امریکی ڈرونز نے عراق کے سرکاری دورے کے دوران بغداد ائیر پورٹ سے باہر نکلتے ہوئے، قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی تمام عمر دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑتے رہے۔










نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب