مواد

مشرق وسطی میں امریکی منصوبوں کی ناکامی کی وجہ


Jan 07 2021
مشرق وسطی میں امریکی منصوبوں کی ناکامی کی وجہ
امریکہ نے خطے پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے متعدد منصوبوں اور حکمت عملیوں کو انجام دیا۔ جیسے نیا مشرق وسطیٰ۔ پراکسی جنگ اور خطے کی اقوام پر دباؤ تا کہ  افریقی ممالک  میں اپنے غلبہ اور اثر و رسوخ کی طرح خطے کی اقوام پر بھی دباؤ بڑھایا جائے۔
مشرق وسطی میں بیشتر امریکی منصوبوں نے اقوام کو نشانہ بنایا ہے اور اس نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اسلامی معاشروں میں تفرقہ ایجاد کرنے اور مذہبی اور پراکسی جنگوں کے ذریعہ انہیں مصروف رکھا جائے۔ اورامریکی غلام حکومتوں کی حمایت کی جائے اورجہاں ضروری ہو وہاں فسادات شروع کرائے جائیں۔ اسی منصوبے کے تحت جو اس نے  افریقی ممالک میں انجام دئے۔
 
خطے میں امریکی منصوبوں کی ناکامی کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
واشنگٹن ۳۰ سالوں سے صومالیہ کو بغیر حکومت کے رکھ سکتا ہے لیکن یہی کام لبنان میں کیوں نہیں کرسکتا؟
لیبیا کی خانہ جنگی میں امریکہ اپنے  رول ادا کرنے میں کیسے کامیاب ہوا  ہے  کہ اس نے دونوں گرہوں کو اپنے آلہ کاروں میں  بدل دیا ہے لیکن شام کی خانہ جنگی میں وہ بالکل پریشان ہو چکا ہے اور پیچھے ہٹنے پر مجبور ہے؟
افریقہ میں امریکہ القاعدہ جیسی مسلح تنظیم کو کیسے آسانی سے شکست دیتا ہے لیکن عراق میں حشد الشعبی سے اتنا خوفزدہ ہے کہ ان کے کمانڈروں پر پابندیاں لگانے پر مجبور ہو گیا ہے؟
ان سوالات کے جوابات ان ممالک کے عوام کی  خود اعتمادی سے مل سکتے ہیں جن کا ایرانی سپاہِ قدس کے کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ گہرا رابطہ ہے۔
لبنانی عوام شیعہ، سنی اور عیسائیوں سمیت سبھی پورے جذبے کے ساتھ جنرل سلیمانی کے قتل کے خلاف احتجاج میں سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے لبنان میں  ہمیشہ امریکی منصوبے کے جواب میں نہ کہی ہے اور انہوں نے خود اعتمادی کے ذریعہ امریکہ کو اپنے مقاصد میں ناکام بنایا ہے۔
شامی قوم  وہی قوم ہے جس نے جنرل سلیمانی کی پیروی کرتے ہوئے مزاحمتی گروپ بنائے اور انہوں نے امریکی افواج اور دہشت گردوں کی نیندیں حرام کر دیں۔
اگر واشنگٹن، حشد الشعبی سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ امریکی افواج پر حملوں کو امریکی انتخابات تک ملتوی کردے تو  اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ تنظیم ان لوگوں پر مشتمل ہے جنہوں نے جنرل سلیمانی سے اتنی خود اعتمادی سیکھی  کہ امریکہ کی نظروں کے سامنے ابو مہدی المہندس کی تشییع جنازہ میں بھر پور شرکت کی اور اس نے واشنگٹن کو شدید انتقام کی دھمکی دی۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب