تمل کارا ملّا اوغلو :ہم قاسم سلیمانی کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
ترکی کی سعادت پارٹی کے سربراہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی خبر پر ردعمل ظاہر کیا: انہوں نے سوشل نیٹ ورک ٹویٹر پر ایک پیغام میں لکھا: بغداد میں نفرت انگیز امریکی حملے میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی موت کی خبر نے مجھے رنجیدہ کر دیا ہے۔ میں اس حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں ، جس کا مقصد کشیدگی پیدا کرنا اور علاقے کو آگ لگانا ہے۔ برادر ملک ایران کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، میں قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد ترکی کے اہل بیت (ع) علماء یونین کی طرف سے تعزیتی پیغام
ترکی کے اہل بیت (ع) علماء یونین نے امریکی دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر بیان جاری کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
اس یونین نے اپنے بیان میں جنرل قاسم سلیمانی کو مزاحمتی محاذ کا بہت بڑا علمبردار اور مزاحمتی قیادت کا ایک لائق فرزند قرار دیا۔
اس بیان کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ولی امر مسلمین حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای دام ظلّہ العالی کی مقدس خدمت میں
مزاحمتی محاذ کے عظیم علمبردار اور مزاحمتی قیادت کے لائق فرزند شہید حاج قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر عظیم الشان قائد، رہبر معظم، امت مسلمہ، ایران کی سرافراز قوم اور شہداء کے معزز اہل خانہ کی خدمت میں مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوندمتعال سے حضرت ولی عصر ( عج )کے ظہور تک آپ کی طول عمر کے لئے دعاگو ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مزاحمتی محاذ کے سرافرازوں کا پاک خون اور شہادت اسکتبار کی جڑوں کو خطے سے اکھاڑ پھنکے گا اور مہدوی حکمرانی کے ظہور کی راہ ہموار کرے گا۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

رائے
ارسال نظر برای این مطلب