مواد

قاسم سلیمانی شهید قدس ہیں


Jan 06 2021
قاسم سلیمانی شهید قدس ہیں
اسماعیل ہنیہ: سلیمانی قدس کے شہید ہیں۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دفتر سیاسی کے سربراہ نے شہید قاسم سلیمانی کو قدس کا شہید کہا۔ اسماعیل ہنیہ نے تہران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے کی تقریب میں خطاب کیا اور کہا: اس شہید کمانڈر نے اپنی ساری زندگی فلسطین کی حمایت میں بسر کی اور وہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سربراہ تھے اور میں اس عظیم کمانڈر کو شہیدقدس، شہید قدس، شہید قدس کہتا ہوں۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ میں فلسطین کی بابرکت سرزمین سے آیا ہوں،  کہا کہ جہاد، جدوجہد اور مسلمانوں کے پہلے قبلہ کی سرزمین سے آیا ہوں کہ جہاں سے نبی نے آسمانوں کی سیر کی۔
ہنیہ نے مزید کہا: ہم اپنے عزیز بھائی کے لئے اپنے مخلصانہ جذبات کا اظہار کرنے کے لئے حاضر ہوئے ہیں جنہوں نے فلسطین اور مزاحمت کے لئے اپنی کمانڈ میں سخت محنت کی اور اس مزاحمت کو کامیاب اور طاقتور بنانے کا سبب بنی۔
انہوں نے امریکہ کے اس دہشتگردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا: امریکیوں کے یہ وحشیانہ اور سفاکانہ جرائم ان کے مجرمانہ اور سفاکانہ جذبے کو بتاتے ہیں جو فلسطین کی مقدس سرزمین میں ان سارے جرائم اور خونریزی کا سبب بنے ہیں۔
حماس کے سیاسی دفترکے سربراہ نے یہ بھی کہا: یہ سفاکانہ جرم اس قابل ہے کہ پوری دنیا اس کی مذمت کرے اور اس کے مرتکب افراد کو سزا دے۔ میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ فلسطین کی سرزمین پر مزاحمت کا راستہ ناکام نہیں ہوگا اور اس خطے میں صیہونی حکومت اور امریکی تسلط کی سازشوں کے مقابلہ میں شک و تردید پیدا نہیں ہوگا۔ اور یہ تب تک جاری رہے گا جب تک ہم قابضین کو اپنی مقدس سرزمین سے نکال نہیں دیں گے۔
ہنیہ نے مزید کہا: فلسطین کی سرزمین میں جائز مزاحمت کا یہ منصوبہ جاری رہے گا اور وہ کمزور یا پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ان شہادتوں سے ہماری صلاحیتوں اور اصرار میں اضافہ ہوگا اور ہم قدس کی آزادی اور خطے کے آزاد لوگوں کی آزادانہ خواہش تک اس راستہ کو جاری رکھیں گے”۔
آخر میں انہوں نے کہا: وہ مزاحمت جس نے لبنان میں کامیابیاں حاصل کیں اور غزہ میں اسے کامیابی ملی اور خدا کی مدد سے صہیونیوں کے خلاف مستقبل کے فیصلہ کن معرکے میں بھی کامیابی حاصل کرے گی”۔
عبدالملک بدرالدین الحوثی نے جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔
یمن کے انصاراللہ تحریک کے رہنما نے بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی تنظیم الحشد الشعبی کے معاون ابومہدی المہندس کی شہادت پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔
“عبدالملک بدرالدین الحوثی”  نے ایک بیان میں جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب