مواد

غیر ملکی افواج کے انخلاء کو قومی دن کے طور پر منایا جائے


Jan 18 2021
غیر ملکی افواج کے انخلاء کو قومی دن کے طور پر منایا جائے
عراق میں اہل سنت کے مفتی اعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے غیرملکی قابض افواج کو عراق سے نکالنے کا بل منظور کیا گیا اس دن کو قومی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا جائے۔ شیخ مہدی بن الصمیدعی نے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالی نے بڑی کامیابی ہمیں عطا کی ہے۔
عراقی مجاہدین اور رضاکار دستے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ قابض افواج کو ملک سے نکالنے کے حوالے سے دلیرانہ موقف اختیار کرنے پر اسپیکر اور اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس دن پارلیمنٹ میں غیرملکی افواج کے انخلاء کا بل منظور ہوا اس دن کو قومی دن کے طور پر یاد کیا جائے۔



نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب