عراق میں اہل سنت کے مفتی اعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے غیرملکی قابض افواج کو عراق سے نکالنے کا بل منظور کیا گیا اس دن کو قومی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا جائے۔ شیخ مہدی بن الصمیدعی نے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالی نے بڑی کامیابی ہمیں عطا کی ہے۔ عراقی مجاہدین اور رضاکار دستے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ قابض افواج کو ملک سے نکالنے کے حوالے سے دلیرانہ موقف اختیار کرنے پر اسپیکر اور اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس دن پارلیمنٹ میں غیرملکی افواج کے انخلاء کا بل منظور ہوا اس دن کو قومی دن کے طور پر یاد کیا جائے۔
غیر ملکی افواج کے انخلاء کو قومی دن کے طور پر منایا جائے
Jan 05 2021
رائے
ارسال نظر برای این مطلب