مواد

عراق میں آرمی کمانڈ کی مدد کرنا


Jan 07 2021
عراق میں آرمی کمانڈ کی مدد کرنا
داعش دہشت گرد گروہ کی مکمل تشکیل اور 2014 میں عراق اور شام کے کچھ حصوں پر ان کا احملہ اس بات کا سبب بنا کہ جنرل سلیمانی اور ان کے اتحادی ان علاقوں کے مظلوم عوام کا دفاع کرنے اور دن اور سالوں تک دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف لڑنے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے کے لیئے تیار ہوگئے۔ اگرچہ ، برٹش سنڈے ٹائمز ، وال اسٹریٹ جرنل اور نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا کہ ایران نے دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے عراق کی بکھری ہوئی فوج کی کمان سنبھالی ہے۔ایران کی قدس فورس کے کمانڈر ، قاسم سلیمانی ، داعش دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف عراقی دارالحکومت بغداد کے دفاع کے لئے آپریشن کا حکم دیتے ہیں۔
دریں اثنا ، ایک عراقی ذرائع نے دعوی کیا  کہ جنرل سلیمانی نے اپنے 67 سینئر مشیروں کے ہمراہ عراق کا سفر کیا اور عراقی افواج کی تعیناتی اور منصوبہ بندی کی کارروائیوں کی نگرانی کرتے ہوئے آپریشنوں کی کمان سنبھالی۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب