مواد

ظالم کے خلاف مظلوم کا بدلہ لینے کا دن مظلوم پر ظلم و جبر کے دن سے زیادہ سخت ہوگا


Jan 06 2021
ظالم کے خلاف مظلوم کا بدلہ لینے کا دن مظلوم پر ظلم و جبر کے دن سے زیادہ سخت ہوگا
آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی: ظالم کے خلاف مظلوم کا بدلہ لینے کا دن مظلوم پر ظلم و جبر کے دن سے زیادہ سخت ہوگا۔
عراقی عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے ایک پیغام میں بیان کیا: بسم‌الله الرحمن الرحیم (مِنَ المُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلا)۔
شہدائے اسلام، مجاہد بھائی جنرل حاج قاسم سلیمانی اور حاج ابومہدی المہندس جو دہشت گردی کے خلاف سربراہی کو اپنے کندھوں پر لئے ہوئے تھے، انہوں نے جانفشانی اور فداکاری کے ذریعہ اپنے آپ کو اسلام پر قربان کر دیا تاکہ حق و حقیقت غالب رہے اور باطل و ظلم مغلوب رہے۔
ہم اس وحشیانہ اور بے رحمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عراق اور ایران کے تمام مومنین، قوم سے حکومت تک سب کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اور ہم تاکید کرتے ہیں کہ امت مسلمہ جو قرآنی بصیرت رکھتی ہے اور مذہبی اقدار اور مقدسات کے دفاع اور پائداری میں اہل بیت علیہم السلام کی روش کی پابند ہے، اس طرح کے واقعات سے اس کی پائداری میں اضافہ ہوگا اور دشمنوں کو نقصانات اور تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ ظالم سے مظلوم کے انتقام کا دن مظلوم پر ظالم کے ظلم و ستم کے دن سے زیادہ سخت ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ بے شک عراق ان دشمنیوں اور جارحیتوں کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گا اورمستکبروں کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔ واللہ المستعان
آیت اللہ بشیر نجفی نے مقدسات کا دفاع کرنے والے دو ہیروں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔
آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے مزاحمتی محور کے سینئر کمانڈروں کی شہادت کے موقع پر مندرجہ ذیل ایک پیغام جاری کیا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا ﴿احزاب/ ۲۳﴾
خدا کی خوشنودی اور الہی فیصلے پر انتہائی افسوس اور سرشار دل کے ساتھ حاج قاسم سلیمانی اور حاج جمال (ابومهدی المهندس) کی شہادت پر ، دونوں ہیروز جنہوں نے مقدسات کا دفاع کیا اور منزل شہادت پر فائز ہوئے،  ہم اپنے مولی، امام صاحب الزمان (عجل الله تعالی فرجه الشریف) کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اور ہم عراقی سرزمین پر حملے اور بین الاقوامی خودمختاری اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ افسوسناک بات ہے کہ عراق جنگ کا میدان اور اغیار کی آماجگاہ بن گیا ہے۔
اسی طرح ہم اس مصیبت پرعالم اسلام، عراق اور ایران کی دو اقوام، دونوں ممالک کے رہنماؤں اور ان کے رشتہ داروں اور اتحادیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
ہم خداوندمتعال کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ وہ ان دو افراد اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے افراد کو محمد و آل محمد صلوات اللہ علیہم کے ساتھ فردوس میں محشور کرے اور اس امت کو صبر، امن اورایمان اور اسلامی سرزمین کی مدد کرنے کا ایک متبادل عطا فرمائے کہ وہ سب سے زیادہ مہربان ہے۔ لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَهَ مِن قَبْلُ وَقَلَّبُوا لَکَ الْأُمُورَ حَتَّىٰ جَاءَ الْحَقُّ وَظَهَرَ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ کَارِهُونَ (توبه/۴۸)


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب