مواد

شهید جنرل قاسم سلیمانی انسانیت کی راہ کے شہید ہیں


Aug 04 2021
شهید جنرل قاسم سلیمانی انسانیت کی راہ کے شہید ہیں
شهید جنرل قاسم سلیمانی  کی ذاتی خصوصیات میں ایک وہی خدمات ہیں جو انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلام، قرآن، ائمہ اطہارؑ اور انسانی برادری کے لئے انجام دیں۔ میری نظر میں ہمیں اس تناظر سے اس مسئلہ کو دیکھنا چاہئے کہ آخر کار کس وجہ سے حاج قاسم ایران، خطے اور دنیا میں اتنے ممتاز ہوئے؟
یہ ایک حقیقت ہے۔ لاتینی امریکہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں تقریب منانا ناقابل یقین تھا۔ مثلاً کاراکاس میں لوگ ایرانی سفارت خانے کے سامنے کئی گھنٹے کھڑے رہے اور اپنے خراج تحسین پیش کرنے اور یادگار رجسٹر پر دستخط کے لئے انہوں نے ایک کلو میٹر صف بندی کی۔ کچھ علاقوں میں،شہادت کے بعد کچھ دن تک تقریبات کا انعقاد کیا گیا جو خداوندمتعال کی عنایت ہے۔
ان کا ماننا تھا کہ حاج قاسم انسانیت کی راہ کے شہید ہیں جو بین الاقوامی دہشت گردی یعنی امریکی حکومت کے ہاتھوں شہید ہوئے اور حاج قاسم وہ شخص ہیں جو انسانیت کے خادم تھے۔ وینزویلا کے لوگوں کا یہی نظریہ ہے اور میرا ان لوگوں سے سامنا رہا ہے جو میں کہہ رہا ہوں۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب