مواد

شهید جنرل سلیمانی کے خطے کی تمام جماعتوں سے اچھے تعلقات تھے


Aug 14 2021
شهید جنرل سلیمانی کے خطے کی تمام جماعتوں سے اچھے تعلقات تھے
شہید سلیمانی ، جنرل سلیمانی سے زیادہ مؤثر ثابت ہوں گے۔ اس بیان کا مطلب کیا ہے  یہ ان کی مظلومیت کی وجہ سے ہے۔ وہ خائنانہ اندازہ میں شہید کئے گئے اور وہ براہ راست میدان جنگ میں نہیں تھے۔ ہم نے ان کے لئے ایران اور خطے کے ممالک میں تقریبات کا مشاہدہ کیا یہاں تک کہ وینزویلا اور پارٹیوں کے رہنماؤں میں بھی ۔
لوگوں کو شہید سلیمانی سے عجیب محبت تھی۔ ہم نے یہ مختلف ممالک میں دیکھا ہے۔ وہ صرف ایک فوجی آدمی نہیں تھے بلکہ ایک ایسے آدمی تھے جنہوں نے لوگوں کے دلوں میں ایک مقام حاصل کیا تھا اور وہ مؤثر تھے۔ ان کے اور ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے خون نے لوگوں میں ہلچل مچا دی۔ موسوی نے کہا کہ اس کے برخلاف کہ جو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ ایک سیکیورٹی کے آدمی تھے، وہ سفارتی سطح پر بھی سرگرم تھے اور مختلف ممالک کے عہدیداروں سے مختلف سطحوں پر ملاقات کیا کرتے تھے۔
وہ خطے میں مزاحمت کو مضبوط بنانا چاہتے تھے۔ جب انہوں نے خطے کے ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور وہ ان سے ان کی رائے چاہتے تھے تو وہ یاد دلاتے تھے کہ میں مزاحمتی محور کا مشیر ہوں، فیصلہ آپ خود کریں۔ آپ فلسطینی ہیں اور فیصلہ آپ کا ہے یا آپ لبنانی ہیں اور آپ وہ فیصلہ کریں جو آپ کے ملک کے لئے مناسب ہو۔ لگائے گئے الزامات کے برخلاف وہ کسی پر حکم نہیں لگاتے تھے۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب