مواد

سپاہ پاسداران کے درمیان خدا کے مخصوص ہزاروں  اولیاء پائے جاتے ہیں کہ جنہیں ہم نہیں جانتے ہیں۔


Jan 03 2021
سپاہ پاسداران کے درمیان خدا کے مخصوص ہزاروں  اولیاء پائے جاتے ہیں کہ جنہیں ہم نہیں جانتے ہیں۔
سپاہ جنت ہے
خدا کی قسم اس وجہ سے نہیں کہ میں ایک سپاہی ہوں، اگرچہ میں سپاہ کا وفادار ہوں۔ انقلاب کا دفاع کرنے کی وجہ سے سپاہ کو آج بعض مقام پر تہمت و بہتان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری مسلح افواج کی ساتھ ، جو محبوب اور قابل قدر ہیں، سپاہ نے ہمیشہ  مستقل طور پر قوم کے دفاع، انقلاب کے دفاع، اس انقلاب کی اقدار کے دفاع میں اپنے سینہ کو سپر قرار دیا ہے اور اس نے اپنے کمانڈروں کو شہادت کی پہلی صف  اور شہید ہونے کے لئے پیش کیا ہے، سپاہ شہادت کا انتظار کرنے والےافراد کے  ایک مجموعے کا نام ہے۔
اے لوگو!میرے اعمال اور مجھ جیسے لوگوں کے اعمال کو مت دیکھو۔ سپاہ جنت جس کی خوشبو ہے جوسونگھی جا رہی ہے۔سپاہ شہیدوں کی معراج ہے۔ سپاہ مجاہدوں کی معراج ہے۔ سپاہ امام خمینیؒ کی محبوب ہے۔ امامؒ نے سپاہ کی جانب رخ کر کے فرمایا: میں تمہارے ہاتھوں کو چومتا ہوں کہ وہ خدا کی قدرت کے سائے میں ہیں اور اگر سپاہ نہ ہوتی تو ملک نہ ہوتا۔امام خمینیؒ نے سپاہ  اور مسلح  افواج کے محاذوں کو د یکھ کر فرمایا: وہ کیا کر رہے ہیں اور بہتر ہے کہ میں اپنی سانسوں پر قابو رکھتے ہوئے خاضعانہ اورخاشعانہ عرض کروں” السّلام علیک یا خاصۃ اولیاء اللہ”۔
سپاہ میں ، سپاہ کے درمیان خدا کے مخصوص ہزاروں  اولیاء پائے جاتے ہیں کہ جنہیں ہم نہیں جانتے ہیں۔
شہید جنرل سلیمانی


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب