اسٹوٹنک کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک امریکی صحافی نے کہا کہ سردار قاسم سلیمانی نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبہ کی رپورٹ کے مطابق اسٹوٹنک کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک امریکی صحافی نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی نے داعش کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
سوتنک نے پریتزکر کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی تاریخ میں بیشتر ہم نے صرف اپنے مفادات اور اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لئے مختلف ممالک پر حملہ کیا ہے یا جو حکومتیں ہمیں پسند نہیں تھیں ان کا تختہ الٹ دیا ہے یہی صورتحال قاسم سلیمانی کے متعلق بھی تھی۔
انہوں نے مزید کہا وہ ایک ایسے جنرل تھے جنہوں نے عراق میں داعش کے خلاف جنگ اور خطے میں ایران کی سلامتی کے مفادات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے اپنی تقریر کے دوسرے حصے میں اس بات کی نشاندہی کی کہ اپنی سرحدوں سے باہرامریکی سامراجیت ملک میں غربت کی ذمہ داری ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق اگنیس کمارد نے منگل کی صبح کہا تھا کہ جنوری میں بغداد ایئر پورٹ کے قریب امریکی ڈرون حملہ جس میں سردار حج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھی ہلاک ہوئے جو کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ نے اس بات پر زور دیا کہ سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے سابق کمانڈر کے قتل میں امریکی کارروائی غیر قانونی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بغداد ایئرپورٹ کے قریب سردار سلیمانی اور اس کے ساتھیوں کو لے جانے والی کار کو نشانہ بنانے کے جواز پیش کرنے کے لئے اس بات کا ثبوت فراہم نہیں کیا ہے کہ اس کے مفادات پر حملہ ہوا ہے یا ان پر حملہ ہونے والا تھا۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ نے کہا دنیا ڈرون کے استعمال میں ایک اہم اور سخت موڑ پر کھڑی ہے لہذا اقوام متحدہ سلامتی کونسل بھی اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے اور عالمی برادری بھی جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر خاموش ہے۔
کلامارڈ جمعرات کو اپنی رپورٹ کے نتائج اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو پیش کریں گے تاکہ اس کے رکن ممالک اس پر غور اور بر رسی کر سکیں امریکہ دو سال قبل اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہوگیا تھا اور اب اس کا ممبر نہیں ہے۔
کچھ ماہ قبل اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ قاسم سلیمانی اور انجینئرابو مہدی کا ٹارگٹ کلنگ ایک غیر قانونی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
گذشتہ سال 3 جنوری کی صبح بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی قیادت میں ڈرون حملے میں سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور مقبول فورس حشدالشعبی کے نائب کمانڈر ابو مہدی المہندس اور تنظیم کے متعدد دیگر افراد کو شہید کیا گیا تھا۔

رائے
ارسال نظر برای این مطلب