مواد

قاسم سلیمانی کی مذہبی شخصیت کی اَن کہی کہانیاں


Dec 12 2023
قاسم سلیمانی کی مذہبی شخصیت کی اَن کہی کہانیاں

اسلامی انقلابی گارڈ کور کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل “قاسم سلیمانی” کے کردار کی مذہبی جہت کا پتہ لگانا ، ان موضوعات میں سے ایک ہے جو بہت سے مغربی ماہرین اور مختلف غیر ملکی میڈیا اور پریس کے لئے اہم ہے ، جس میں گارڈین ، دی نیویارکر ، الجزیرہ وغیرہ شامل ہیں، اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ قاسم سلیمانی کی توجہ شیعہ مذہب اور مذہب اسلام کی رسومات بہت زیادہ رہی ہے۔



ڈیکسٹر فلکنز 30 ستمبر ، 2013 کو نیویارکر میں لکھتے ہیں: سلیمانی اسلام کا ایک حقیقی ماننے والا ہے اور وہ بہت سارے لوگوں سے کہیں زیادہ شائستہ ہے۔



13 مارچ ، 2014 کو ، مارٹن جے نے ترک ڈیلی صباح کی ویب سائٹ پر عراقی کمانڈروں کے حوالے سے لکھا: سلیمانی نے ہمیں سکھایا کہ موت زندگی کا آغاز ہے ، نہ کہ اختتام ۔



یہاں تک کہا جاسکتا ہے کہ عراق ، شام اور عام طور پر خلیج فارس کے ممالک میں، (فوجی لقب کے بجائے) اس کا عرفی نام “حاجی” یا “حاج قاسم”  اس بات کی دلیل ہے، اگرچہ، ہم اس مسئلے کو کئی بار نظر انداز کر چکے ہوں۔



بین الاقوامی میڈیا، جنرل سلیمانی کو خطے کا اسٹریٹجک دماغ قرار دینے کے علاوہ ، ان کی مذہبی خصوصیات کو اپنے سامعین کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کرتاہیں۔



اگر ہم عراق کے میدان جنگ میں اس ایرانی کمانڈر کی شائع شدہ تصویروں پر نگاہ ڈالیں تو ہمیں یقینی طور پر ایسی تصاویر سامنے آئیں گی جن میں اسے نماز جماعت ادا کرنا یا وضو کرنا دکھایا گیا ہے۔



جنرل حاج قاسم سلیمانی کے دیرینہ ساتھیوں میں سے ایک کہتے ہیں:  حاج قاسم میدان جنگ میں بھی باقاعدہ وضو سے رہتے تھے، اور جب میدان جنگ میں اللہ اکبرٰ کی آواز سنائی دیتی ہے تو ، وہ آستینیں اوپر کرتے ہیں ، کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ، وضو کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔



سلیمانی حقیقت میں محرک درس کی ایک کلاس ہے،  وہ ان ممالک میں جن پر ظلم ہوا ہے مسافرت کرتے ہیں اور قرآن کی آیت” فاستقم کما امرت” کو مدنظر رکھتے ہوئے سب کو مزاحمت اور ظلم کے خلاف کھڑا ہونے کا سبق سکھاتے ہیں۔



کچھ مغربی ماہرین اور مصنفین سردار سلیمانی کا موازنہ حقیقی یا افسانوی شخصیات جیسے کارلا ، نیمیسس ، قدیم رومی کمانڈر ، اور قیصر سوزو سے کرتے ہیں، اگرچہ یہ سب اپنے ذہنوں میں صرف جنگی جہت میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب رہے ہیں ، لیکن دوست اور دشمن فخر کے ساتھ سلیمانی کو ایک جرنیل کہتے ہیں اور دوسری طرف اس کو متقی کمانڈر کے طور پر متعارف کرواتے ہیں۔



جنرل سلیمانی مذہب کے اصولوں پر ایک عملی عقیدت مند ، ایک ذہین کمانڈر اور وطن اور ناموس کی حفاظت کے لئے پرعزم ہیں کہ ان تمام خصوصیات کا امتزاج انہیں دوسروں سے مختلف بنا دیتا ہے۔



سامراء میں امن و سکون کی واپسی اور آمرلی، جرف الصخر، طوزخورماتو اور جلولاء کو آزاد کرا کے اس دور کے موثر ہیرو کے کردار کو عالمی نام نہاد “داعش کے خلاف عالمی اتحاد” ثابت کیا،  اور سب کے لیئے یہ واضح کردیا کہ یہ قاسم سلیمانی ہے جو تکفیر اور دہشت گردی کے مظاہرے کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرتا ہے، امریکہ اور اس کے اتحادی نہیں۔



سامراءمیں جھڑپوں کے بعد امام عسکری علیہ السلام کےروضہ مبارکہ کے ایک خادم کہتے ہیں: سامراء شہر میں حالیہ بدامنی کے دوران حاج قاسم ،ہمیشہ اسی شہر میں موجود رہتے تھے اور دعا و توسل اور اپنی روحانی طاقت کی  تقویت کے لیئے روضہ مبارکہ پر حاضر ہوتے تھے۔



وہ مزید کہتے ہیں: اس عرصے کے دوران ، جنرل سلیمانی نے اپنی رات کے آرام کے لئے ، امام عسکری علیہ السلام کے مزار کا ایک خاص حصہ منتخب کیا تھا۔



زیادہ اور دقیق سمجھنے کے لیئے اپنی تیز نگاہوں کو مسلح کرنا ضروری ہے، اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے قاسم سلیمانی کے بارے میں جو کہا ہے اس پر غور و فکر کرنا ضروری ہے: “آپ بھی اگر قاسم سلیمانی ہوں تو ہماری نظر میں شہید ہو، آپ زندہ شہید ہو، جی ہاں، آپ بھی شہید ہو، آپ میدان جنگ میں کئی بار شہید ہوچکے ہو۔”



درجہ شہادت  سے مراد، شہید کی وطن سے وفاداری کی تائید ، یعنی ایک فوجی شخص کے مرکزی کردار کا ظاہر ہونا،  شجاعت اور بہادری ، اور سب سے اہم بات یہ کہ “والذین قتلوا فی سبیل الله فلن یضلَّ اعمالهم سیهدیهم و یصلح بالهم و یدخلهم الجنة عرفها لهم”



رہبر معظم انقلاب کے الفاظ کا مطلب یہ ہے کہ جنرل سلیمانی،  لفظ شہادت میں پوشیدہ تینوں درجات تک پہونچ چکے ہیں، لیکن یہ بات یہیں ختم نہیں ہوتی ہے ، اور آیت اللہ خامنہ ای نے انہیں ایک “زندہ شہید” اور “ایک ایسا شخص قرار دیا ہے جو میدان جنگ میں کئی بار شہید ہوا ہے۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب