مواد

سخت انتقام امریکی مجرموں کے انتظار میں ہے


Jan 18 2021
سخت انتقام امریکی مجرموں کے انتظار میں ہے
مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے سردار حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ امریکی مجرموں نے اس وحشیانہ فعل سے اپنی قبریں کھودی ہیں اور سخت انتقام کے انتظار میں ہے ۔
حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع پر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے پیغام ، جس کی ایک کاپی جمعہ کے روز ایرنا کو فراہم کی گئی تھی ، میں آیا ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
اسلام کےعظیم سردار اور بے مثال او ربہادر کمانڈر کی انتہائی تکلیف دہ شہادت نے سب کو حیران کردیا۔
اس پیغام میں تاکید کی گئی ہے کہ کہ امریکی مجرموں نے اس وحشیانہ فعل سے اپنی قبریں کھودی ہیں اور سخت انتقام کے انتظار میں ہے۔
میں اس انتہائی اندوہناک نقصان اور ان کے دوستوں خصوصا سردار ابو مہدی المہندز کی شہادت کے موقع پر ، حق کے ماننے والوں ، اسلام کے تمام مجاہدین اور دنیا کے آزادی پسندوں  کے ساتھ ساتھ ان کے معزز گھر والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
مجھے یقین ہے کہ ان کے چاہنے والے او رعقیدت مند لوگ زیادہ طاقت اور جوش و خروش کے ساتھ ان کے راستے کو آگے بڑھائیں گے۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب