مواد

دھرتی پر بسنے والے ہر مظلوم دل کی آواز


Aug 04 2021
دھرتی پر بسنے والے ہر مظلوم دل کی آواز
شہید قاسم سلیمانی کی ہمہ جھت شخصیت کا ایک  روشن پہلو دنیا بھر کے محروم اور مظلوم طبقے کی حمایت تھی۔ شہید دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ برسرپیکار رہے اور ظلم کے ستائے ہوئے مظلوم عوام خصوصاً فلسطینیوں اور یمنیوں کی حمایت اور ہر قسم کی مدد میں پیش پیش رہے۔ سردار سلیمانی نے قبلہ اول کے دفاع اور اسرائیل کو شکست پذیر ثابت کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد نخالہ کہتے ہیں کہ حاج قاسم سلیمانی نے فلسطینی مزاحمت کو مستحکم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، انہوں نے مختلف فلسطینی گروہوں کو ایک مضبوط اور مسلح فوج میں تبدیل کیا اور ہمیشہ اس کوشش میں رہے کہ ان مزاحمتی تحریکوں کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے، چونکہ امریکہ و اسرائیل کی فلسطین کے بارے میں ہمیشہ سے یہ پلاننگ رہی کہ وہاں کے عوام کو انتہائی کسمپرسی کی حالت میں رکھا جائے، تاکہ وہ مزاحمت کا خیال دل سے نکال کر گھٹنے ٹیکنے پہ مجبور ہو جائیں، لیکن یہ شہید سلیمانی ہی تھے، جنہوں نے اس حوالے سے فلسطینی مزاحمت کو اتنا مضبوط کیا کہ وہ آج بھی منحوس صیہونی رژیم کے سامنے سینہ سپر ہیں۔
حزب اللہ کی 33 روزہ جنگ میں شاندار کامیابی ہو یا غزہ کے 22 روزہ معرکے میں دشمن کی شکست، یہ سب شھید قاسم کے کارناموں کی عکاس ہیں۔ سردار سلیمانی کی اسی شجاعت اور حکمت کی بدولت ہی اسمعیل ھنیہ نے شہید قدس کے خطاب سے نوازا جبکہ ایرانی سپریم لیڈر و قائد انقلاب اسلامی نے شہید کو بین الاقوامی مزاحمت کا علمبرار قرار دیا۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب