مواد

دونوں کا انتقام تمام ملت پر قرض ہے


Sep 18 2024
دونوں کا انتقام تمام ملت پر قرض ہے
بانیء انقلاب اسلامی امام خمینی جب ایک کشتِ ویراں میں اپنی فکر کا بیج بو رہے تھے تو کس کے وہم و گماں میں تھا کہ یہ مٹی کبھی زرخیز ہوسکے گی، لیکن چشم فلک نے پھر دیکھا کہ گیارہ فروری انیس سو اناسی کو ایک معجزے کی صورت میں خطہء ایران پر ابر رحمت کا نزول ہوا اور یہ کشت ویراں زرخیز ہوگئی۔ اس کے بعد اس فکر رسا کی تخم ریزی سے اس زمین پر ایسے گلاب اگے، جن کی رہنماء خوشبو فضاٶں کے رستے لمحہِ موجود تک سوچ کی وادیوں کی پیماٸی کر رہی ہے۔ انہی پھولوں میں سے ایک نمایاں پھول شہید قاسم سلیمانی تھا۔

خزاں کے سوداگروں نے یہ سوچا تھا کہ وہ اس پھول کی پتیاں بکھیر کر اپنے مقصد میں کامیاب رہیں گے، لیکن اس پھول کی خوشبو داٸمی بہار کا پیغام لے کر چمن بہ چمن مسلسل سفر میں ہے۔ آج اسلامی جمہوری ایران پہلے سے زیادہ قوی اور توانا ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں وہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ دفاعی شعبے میں اس کی ترقی حیرت انگیز ہے۔ فضاٸی برتری کو قاٸم رکھنے والی آج کی جدید ٹیکنالوجی کا وہ ماسٹر ہے۔ شہید سلیمانی کو امریکی ڈرون نے نشانہ بنایا تھا۔ آج ایرانی میزاٸلوں اور ڈرونز نے اسراٸیل اور امریکہ کی نیند حرام کی ہوٸی ہے۔ شہید قاسم سلیمانی نے جو محور مقاومت تشکیل دیا تھا، آج اس کے خوف سے دریاٶں کے دل دہل رہے ہیں اور پہاڑ اس کی ہیبت سے سمٹ کر راٸی ہیں۔

زیر زمین غزہ کی سرنگوں میں جو لہریں پل رہی تھیں، انہیں ”طوفان اقصیٰ“ بنانے میں اہم کردار شہید سلیمانی کا ہے۔ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مھدی مھندس کو 3 جنوری 2020ء کو ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ دونوں راہ کربلا کے مسافر تھے، جو اپنی منزل تک پہنچ گئے ہیں۔دونوں کا انتقام تمام ملت پر قرض ہے۔ شہید محسن فخری زادہ اور شہید جنرل رضی موسوی کی شہادت کے بعد اس قرض کے بوجھ میں اور اضافہ ہوگیا ہے۔ اس بوجھ کو اب مزید برداشت کرنا ممکن نہیں رہا۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب