عبد اللہ عبد اللہ کی سردار سلیمانی کی شہادت پر تعزیت
حکومت افغانستان کے چیف ایگزیکٹو نے سردار سلیمانی کی شہادت پرایران کے وزیر خارجہ ، حکومت ایرانی عوام اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عمومی شعبۂ اطلاعات اور ترجمان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر برائے امور خارجہ ، محمد جواد ظریف ، اور حکومتِ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو ، عبد اللہ عبد اللہ نے ، چند منٹ قبل دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور انتہائی اہم علاقائی امور کے سلسلہ میں ٹیلیفون پر بات چیت کی، عبد اللہ نے اس فون کال میں سردار سلیمانی کی شہادت پر وزیر خارجہ ، حکومت ، ایران کے عوام اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس سے ٹیلیفون پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے سلسلہ میں امریکی جارحیت کے بارے میں بات کی، انہوں نے آج بھی دو بار تہران میں قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی اور خطے میں پیش آنے والی صورتحال کے بارے میں ان سے صلاح مشورہ کیا۔
اسی طرح ظریف نے ہفتہ کی سہ پہر کو چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور تاجکستان کے وزیر برائے امور خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال خصوصی طور پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گذشتہ روز (جمعہ کو) بغداد ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملے میں سردار قاسم سلیمانی او رعراقی الحشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابو مہدی المہندس شہید ہوگئے۔
آج صبح کاظمین اور سامرہ میں سردار سلیمانی کی تشییع جنازہ ہوئی، اب کربلا اور نجف میں ان کی تشییع جنازہ ہونے کے بعد ایران منتقل کیا جائے گا۔

رائے
ارسال نظر برای این مطلب