مواد

حزب اللہ ہر روز پہلے سے زیادہ طاقتور ہورہا ہے آج بھی لبنان کی اصلی طاقت حزب اللہ ہے


Jun 09 2021
حزب اللہ ہر روز پہلے سے زیادہ طاقتور ہورہا ہے آج بھی لبنان کی اصلی طاقت حزب اللہ ہے
قاسم سلیمانی نے فلسطینیوں کو طاقتور بنایا ایسی حکمت عملی بنائی کے غزہ پٹی جیسا ایک چھوٹا سا علاقہ اسرائیل جیسے ملک کے سامنے کھڑا ہو گیا اور اس کے خلاف ایسی کاروائی کہ اسرائیل نے 48 گھنٹوں میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا یہ سب قاسم سلیمانی نے کیا۔ یہ عراق کو نگلنا چاہتے تھے لیکن اسلامی جمہوری نے ایسا نہیں کرنے دیا اس سے ناراض ہیں کہ ان کے سارے منصوبے ناکام ہو گئے امریکی عراق کو آج کے سعودی عرب اور شاہ کے دور کہ ایران کی طرح چاہتے ہیں تانکہ تیل کا ایک مرکز ان  کے اختیار میں ہو اور وہ جیسا چاہیں کریں اس شخص کی تعبیر کے مطابق دودھ دینے والی گائے کی طرح عراق کو بنانا چاہتے تھے لیکن عراق کے بہادر مومنین، عراق کے جوانوں اور عراق کے مراجع کرام اس منصوبوں کے خلاف کھڑے ہو گئے اور قاسم سلیمانی رضوان اللہ تعالی نے اس مزاحمتی گروہ کی ایک سر گرم مشیر کی طرح مدد کی اور ایک بڑا حامی بن کر ان کے ساتھ کھڑے رہے۔
اسی طرح کا معاملہ شام میں بھی تھا لبنان کے معاملے میں امریکی چاہتے تھے کہ لبنان کو مزاحمتی گروہوں سے محروم کریں جو کہ لبنان کے استقلال کا اہم عامل تھے لبنان کو مزاحمتی گروہ اور حزب اللہ سے محروم کرنا چاہتے ہیں تانکہ نہتہ لبنان اسرائیل کے مقابلے میں رہے اور وہ آسانی سے بیروت پر قبضہ کر سکیں جیسا کہ اس سے پہلے بھی وہ آئے تھے لیکن الحمد للہ حزب اللہ ہر روز پہلے سے زیادہ طاقتور ہوتا رہا آج بھی لبنان کی اصلی طاقت حزب اللہ ہے اور حزب اللہ کو طاقتور بنانے میں بھی ہمارے عزیز شہید کا ایک اہم کردار نمایاں کردار رہا ہے ۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب