مواد

جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کے گھر پر (رہبر معظم انقلاب کی)حاضری


Jan 18 2021
جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کے گھر پر (رہبر معظم انقلاب کی)حاضری
جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کے گھر پر (رہبر معظم انقلاب کی)حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج رات (جمعہ) کو اسلام کے عظیم اور قابل فخر کمانڈرجنرل حاج قاسم سلیمانی کے گھر  تشریف لے جاکر شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی  اور اس مخلص اور اعلی درجے کے مجاہد کی شہادت کی مبارکباد اور تعزیت پیش کی۔
KHAMENEI.IR نیوز سائٹ  نے  اس مجموعے میں رہبر انقلاب کے بیانات  کے اقتباسات شائع کئے ہیں۔
رہبر انقلاب جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کے گھر میں:
حاج قاسم کو شہادت مبارک ہو
ان کا جہاد بہت عظیم جہاد تھا اور خداوندمتعال نے بھی ان کی شہادت کو عظیم شہادت قرار دیا۔ یہ عظیم نعمت حاج قاسم کو مبارک ہو جو اس کے لائق تھے۔ حاج قاسم کو اسی طرح شہید ہونا چاہئے تھا۔ رہبر انقلاب اسلامی۔۱۳ دی ۱۳۹۸ھ، ش۔
رہبر انقلاب جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کے گھر میں:
آپ ضرور دیکھیں گےکہ لوگ حاج قاسم کی تشییع جنازہ میں کیا کریں گے
آج آپ لوگوں نے دیکھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں لوگ کس طرح ہجوم اور جوش و جذبے کے طور پر سڑکوں پر نکلے، تشییع جنازہ کی تقریب کا بھی آپ مشاہدہ کریں گے، یہ نعمتیں ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں تاکہ ہم شہادت کی اہمیت پہچان لیں۔حاج قاسم بہت خوش قسمت ہیں وہ اپنی آرزو تک پہنچ گئے۔ انہیں شہادت کا شوق تھا اورا س کے لئے وہ آنسو بہاتے تھےاور وہ  اپنے شہید ساتھیوں کے غم سے رنجیدہ تھے۔ رہبر معظم انقلاب۔ ۱۳ دی ۱۳۹۸ھ،ش۔
رہبر انقلاب کا  کمانڈر جنرل شہیدحاج قاسم سلیمانی  کے بیٹے سے خطاب:
حاج قاسم کے اعلیٰ اخلاص نے لوگوں کے دلوں کو مجذوب بنا دیا
پوری قوم آپ کے بابا کے عزداراورقدردان ہیں اور یہ قدردانی ایک اعلیٰ اخلاص کے نتیجہ میں ہے جو ان کے وجود میں تھا کیونکہ دلوں پر خدا کا قبضہ ہے اور خلوص کے بغیرلوگوں کے دل اس طرح متوجہ نہیں ہو سکتے۔خداوندمتعال ہم سب اورپوری ایرانی قوم کو اس کے بدلہ میں خیرو بھلائی عطا کرے۔ رہبر انقلاب اسلامی۔ ۱۳ دی ۱۳۹۸ھ،ش۔
 


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب