جنرل سلیمانی کی ہلاکت تیسری عالمی جنگ شروع کر سکتی ہے، چودھری سرور
گورنر پنجاب نے افغانستان اور عراق پر امریکی حملوں کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے بطور برطانوی رکن پارلیمنٹ افغانستان اور عراقی جنگ کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے ان جنگوں کیخلاف ووٹ دیا تھا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جنگوں کے نتیجے میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کو فروغ ملتا ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت تیسری عالمی جنگ شروع کر سکتی ہے۔ انہوں نے افغانستان اور عراق پر حملوں کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا کیونکہ وہ جنگوں کیخلاف ہیں۔ چودھری سرور نے افغانستان اور عراق پر امریکی حملوں کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے بطور برطانوی رکن پارلیمنٹ افغانستان اور عراقی جنگ کی مخالفت کی تھی۔
https://twitter.com/ChMSarwar/status/1214243942532866054?s=20
انہوں نے بتایا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے ان جنگوں کیخلاف ووٹ دیا تھا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جنگوں کے نتیجے میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کو فروغ ملتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں چودھری سرور کو گورنر پنجاب بنایا گیا تھا لیکن ن لیگی قیادت سے اختلافات کے باعث وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور دوبارہ گورنر پنجاب بن گئے۔ پاکستان واپس آنے سے پہلے چودھری سرور برطانیہ کی سیاست میں انتہائی متحرک تھے، وہ 1997 سے 2010 تک گلاسگو، سکاٹ لینڈ سے برطانوی رکن پارلیمنٹ رہے تھے، برطانوی پارلیمنٹ میں رکن منتخب ہونے والے پہلے مسلمان کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے۔

رائے
ارسال نظر برای این مطلب