مواد

ایران ایک طاقتور دشمن ہے اور اس میں بہت سی فوجی صلاحتیں پائی جاتی ہیں۔


Jan 10 2021
ایران ایک طاقتور دشمن ہے اور اس میں بہت سی فوجی صلاحتیں پائی جاتی ہیں۔
سینئر امریکی فوجی کا اعتراف:
ایران ایک طاقتور دشمن ہے اور اس میں بہت سی فوجی صلاحتیں پائی جاتی ہیں۔
امریکی فوج کے سیکریٹری نے اپنی گفتگو میں ایران کی فوجی طاقتوں اور صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔
سینئر امریکی فوجی عہدیدارکا اعتراف: ایران ایک طاقتور دشمن ہے، “باشگاہ خبرنگاران جوان”  ویب سائٹ کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق، امریکی فوج کے سیکریٹری ” ریان مک کارٹی” کا کہنا ہے کہ پینٹاگون “عین الاسد” ہوائی اڈے پر ایران کے میزائل حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں مزید میزائلی دفاعی نظام اورسامان بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔
ایران کی فوجی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے میک کارٹی نے بدھ کو کہا: وہ بہت طاقتور دشمن ہیں اور ان میں ایسی صلاحتیں ہیں جو امریکی افواج پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کر سکتے ہیں۔
سینئر امریکی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ ملک کے وزیر دفاع “مارک اسپیر”کے اختیار میں ہے۔
امریکی فوجی سیکریٹری نے مشرق وسطیٰ میں بھیجے جانے والے ممکنہ جنگی ساز و سامان کے حوالے سے کہا: ان صلاحیتوں میں میزائلی دفاعی نظام جیسا متعدد قسم کا سامان شامل ہو سکتا ہے، ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔
میک کارٹی نے اس سلسلہ میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔
امریکی دہشت گرد فوج نے ۱۳ جنوری (۱۳ دی) جمعہ کی صبح کو بغداد ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کر کے قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے دیگر دس ساتھیوں منجملہ عراقی عوامی بسیج  (الحشد الشعبی) کے کمانڈر سمیت شہید کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یہ کاروائی ان کے براہ راست حکم پر انجام پائی ہے۔ امریکہ کا دعوی ہے کہ جنرل سلیمانی کا قتل خطے میں فوجی تنازعہ کو روکنے اور اپنی افواج اور مفادات کے تحفظ کے لئے ایک احتیاطی اقدام تھا۔
بروز بدھ ۸ جنوری (۱۸ دی)کی صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں جنرل شہید حاج ” قاسم سلیمانی” اور ان کے ساتھیوں کے بزدلانہ قتل کے انتقام میں امریکی اڈے “عین الاسد” پر بھاری میزائل حملوں کا اعلان کیا۔



نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب