مواد

امریکہ کو قاسم سلیمانی کے قتل کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی


Jan 06 2021
امریکہ کو قاسم سلیمانی  کے قتل کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی
شیخ ماہر عبدالرزاق: امریکہ کو حاج قاسم کے قتل کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
لبنانی اصلاحات اور اتحاد تحریک کے سربراہ شیخ ماہر عبدالرزاق نے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے معاون ابومہدی المہندس کی شہادت پر مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے  ہوئے کہا: مزاحمتی محاذ کے ان دو چاند اور سورجوں کی شہادت بہت سخت  ہے۔ میں مزاحمتی نوجوانوں کی جانب سے عراق اور ایرانی حکومت خصوصاً امام خامنہ ای سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور اثر رسوخ کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے والے باطل اور خونخوار دشمن کے لئے اس طرح کا جرم حیرت کا باعث نہیں ہے۔
انہوں نے امریکی حکومت کے اس نفرت انگیز اقدام کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ کو ملک کے اندرونی کافی بحرانوں کا سامنا ہے۔ خارجہ پالیسی کے میدانوں میں بھی  مزاحمتی محاذ کے مجاہدوں کی جانفشانی اور جدوجہد نے  عالمی اسکتبار کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔کمانڈر قاسم سلیمانی  اسلام اور مسلمانوں کے پہلے محافظ، فلسطین اور امت مسلمہ کے اتحاد کے حامی ہیں لہذا امریکہ کو ایسا جرم انجام دینا تھا۔
اپنے خطاب کے ایک حصہ میں لبنانی سنی عالم دین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مزاحمتی محاذ کے شہداء، خاص طور پر جنرل سلیمانی اور ابومہدی مہندس کا خون رایگاں نہیں جائے گا، بیان کیا: امریکہ اس حماقت کی بھاری قیمت ادا کرے گا۔ اس جرم کے خلاف مزاحمت کا ردعمل سخت ہوگا۔ نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران بلکہ یمن و عراق اور لبنان سے شام اور فلسطین تک سب ایک ہی محاذ پر اس جرم کا جواب دیں گے۔
شیخ عبدالرزاق نے بیان کیا: قاسم سلیمانی  صرف قدس فورس کے کمانڈر یا ایک ایرانی جنرل نہیں تھے بلکہ وہ ایک معنوی باپ اور دنیا میں جہادی اور مزاحمتی تحریکوں کے دھڑکتے دل تھے۔ مزاحمتی محور کو اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعہ امریکہ اوراسرائیل کی سربراہی میں عالمی استکبارکو ایک ناقابل فراموش سبق سکھانا چاہئے کیونکہ اسلامی سینئر عہدیداروں کے خلاف جارحیت کا جواب لازمی ہے۔
آخر میں لبنان کی اصلاحات و اتحاد تحریک کے سربراہ نے سید حسن نصراللہ، حاج قاسم سلیمانی اور ابوعطا کے قتل کے لئے اسرائیلی فہرست کی اشاعت کا حوالہ دیتے ہوئے اس جرم میں صیہونی حکومت کے کردار کو واضح کرتے ہوئے کہا: امریکہ کے اتحادی یعنی اسرائیل اور عرب حکمران اس جرم میں ملوث تھے۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب