مواد

اسرائیل کو اپنے وحشیانہ جرائم اور شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل میں ملوث ہونے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا


Jan 03 2022
اسرائیل کو اپنے وحشیانہ جرائم اور شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل میں ملوث ہونے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا
اسرائیل کی دہشت گرد حکومت کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ تامیر ہائمن نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔اسرائیل کو اپنے وحشیانہ جرائم اور شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل میں ملوث ہونے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا
اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ میجر جنرل تامیر ہائمن نے کچھ عرصہ قبل پہلی مرتبہ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے خلاف امریکی آپریشن میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی تصد یق کی ہے۔
اس نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران ہمارا اہم دشمن ہیں اور جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت ایک بڑی کامیابی تھی۔
اسرائیل کے سابق جنرل نے کہا  کہ بطور آرمی انٹیلی جنس سربراہ میرے دور میں دو اہم اور بڑے اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ  نے مزید کہا کہ پہلا ہدف جنرل قاسم سلیمانی تھا، ایسا شاذ و نادر ہوتا ہے کہ اتنے اہم شخص کی موجودگی کے بارے میں معلوم ہوجائے جو اسرائیل کے خلاف کام کرتا تھا۔
جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے شہید سلیمانی کی گاڑی پر ڈرون سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی حشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی مہندس سمیت 7 افراد شہید ہوگئے تھے۔
امریکہ کے بزدلانہ حملے میں جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے عین الاسد پر درجنوں میزائل داغے تھے جن میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے تھے اور ایران کے ان حملوں کے نتیجے میں امریکہ کو عراق سے فوجی انخلا پر مجبور ہونا پڑا۔
ماہرین اور تجزیہ نگاروں کے مطابق اسرائیل کو میجر جنرل سلیمانی کی شہادت کا سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
عرب اخبار رائے الیوم نے اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ اسرائيل کی طرف سے  شہید سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا آشکارا اعتراف اسرائیل کی ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ  کا حصہ ہے۔ اس اعتراف کا اسرائيل کو سنگين تاوان ادا کرنا پڑےگا اور اسرائیل نے یہ اعتراف کرکے اپنے اوپر جہنم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
رائے الیوم کے مطابق جنرل سلیمانی کی شہادت کا جزوی انتقام لیتے ہوئے ایران نے عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے کو بلا فاصلہ نشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے کہ ایران شہید سلیمانی کا انتقام ہر صورت میں لےگا۔ ادھر فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے بھی ابو العطا کے قتل پر اسرائیل پر 400 میزائل داغے تھے جن کے نتیجے میں اسرائیل کے اس دور کے وزير اعظم نیتن یاہو پناہ گاہ میں چوہے کی طرح چھپنے پر مجبور ہوگئے تھے۔
رائے الیوم کے مطابق اسرائيل نے شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کا اعتراف کرکے اپنے اوپر جہنم کے دوروازے کھول دیئے ہیں۔ اسرائیل کو اپنے وحشیانہ جرائم کی سزا بھگتنا پڑےگی۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب