خدایا ! میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تو نے مجھے ایک صلب سے دوسرے صلب ، ایک زمانے سے دوسرے زمانے اور پھر اصلاب سے منتقل کرتے ہوئے ایک ایسے وقت میں ظہور و وجود عطا فرمایا کہ جس میں میں تیرے ایک عظیم المرتبت ، معصومین سے قربت رکھنے والے ولی اور عبد صالح خمینی کبیر کو درک کر سکوں اور اُن کی رکاب میں ایک سپاہی بن سکوں ۔ اگر میں تیرے رسول اعظم محمد مصطفیٰ ﷺ کا صحابی بننے کی توفیق حاصل نہ کرسکا اور اگرچہ میں علی ابن ابی طالب ؑ اور اُن کی مظلوم و معصوم اولاد کی مظلومیت کے دور میں اُن کے ہمراہ نہ تھا لیکن تو نے مجھے اُنہی کی راہ پر قرار دیا ، جس راہ پر چلتے ہوئے انہوں نے اپنے خالق و مالک کے سامنے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
انسان جب بھی کوئی فیصلہ کرے، اسے خدا کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
انسان جب بھی کوئی فیصلہ کرے، اسے خدا کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ شهید قاسم سلیمانی