جان لیجئے اور آپ جانتے ہی ہیں کہ ہمارے ہر دل عزیز امام خمینی کا ہنر یہ تھا کہ انہوں نے پہلے اسلام کو ایران میں نافذ کیا پھر ایران کو اسلام کی خدمت پر مامور کیا اگر اسلام نہ ہوتا اور اسلامی روح اس معاشرے میں حاکم نہ ہوتی تو صدام ایک درندہ کی مانند اس ملک کو کھا جاتا۔ آمریکہ شکاری کتوں کی طرح اس ملک کو چیر پھاڑ کر رکھ دیتا۔ لیکن امام خمینی کا کارنامہ یہ تھا کہ انہوں نے اسلام کو اس ملت کا پشت پناہ بنایا۔ عاشورا، محرم و صفر اور ایام عزائے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو اس ملک و ملت کا یارو مدد گار کیا۔ انقلاب میں انقلابات برپا کئے۔ اسی بنیاد پر ہر دور میں ہزاروں جاں نثاروں نے اپنی جانوں کو آپ کی، ایرانی سرزمین اور عوام کی اور اسلام کی سپر بناکر مادی دنیا کی عظیم طاقتوں کو ذلیل و رسوا کیا۔ میرے عزیزوں! اس اصول میں اختلاف کو راہ مت دو۔
ہمارے ہر دل عزیز رهبر امام خمینی
Aug 21 2021
رائے
ارسال نظر برای این مطلب