مواد

یہ شہادتیں مزاحمت اور اس راہ کے مجاہدین کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں


Jan 07 2021
یہ شہادتیں مزاحمت اور اس راہ کے مجاہدین کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں
شہیدقاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے موقع پر شیخ زکزاکی کا پیغام
نائجیریا کی اسلامی تحریک   کے سیکرٹری جنرل کے دفتر نے سردار سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے موقع پر علامہ زکزاکی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: یہ شہادتیں مزاحمت اور اس راہ کے مجاہدین کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں، دنیا کے سب سے بڑے متکبر ممالک نے مجاہد حاج قاسم سلیمانی اور مجاہد حاج ابو مہدی المہندس کو قتل کرکے ایک بار پھر اشتعال انگیز اور  غیرسنجیدہ حرکت کا ارتکاب کیا، یہ عظیم شہدا معروف اسٹریٹجک ماہر تھے جنہوں نے شام اور عراق کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے برسوں محنت کی۔
تاہم امریکہ کو یہ بات دھیان میں رکھنی چاہئے کہ  وقت سے پہلےان کی شہادت ایک لمحہ کے لئے بھی مزاحمتی مجاہدین کے جذبے اور اسلام کی خدمت کے لئے ان کی کوششوں کی حوصلہ شکنی نہیں کرے گی، در حقیقت ، یہ شہادت ہی ان مجاہدین کے لئے واحد محرک ہے جو مزاحمت کے لئے ان کو مزید جر ی بناتی ہے۔
ہم  بقیه الله اعظم (عج) (امام مهدی عج) ، امام علی خامنہ ای ، ایران کے اعلی قائدین ، ​​حکام اور دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصا ان بہادر شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب