مواد

ٹرمپ دہشت گرد ہے


Jan 09 2021
ٹرمپ دہشت گرد ہے
امریکی فنکاروں(اداکاروں)  کا حاج قاسم کی شہادت پر رد عمل: ٹرمپ دہشت گرد ہے
سوموار ۱۶دی ۱۳۹۸ھ،ش۔ ۲۳:۵۹
تہران (پانا) – مائیکل مور ، مورگن جے فر یمن ، جان کیوسیک اور پیٹریسیا آرکیٹ ہالی ووڈ کی کچھ مشہور شخصیات ہیں جنہوں نے حالیہ دنوں میں ٹرمپ پر تنقید کی ہے۔
آن لائن نیوز کے مطابق، جنرل حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کے بارے میں  امریکی معاشرے میں  بہت سے ردّعمل  سامنے آئے ہیں۔فنکاروں نے بھی اس سلسلہ میں ردّعمل کا اظہار کیا اورامریکی صدر پرشدید تنقید کی ہے۔
معروف امریکی دستاویزی فلم ساز مائیکل مور، جنہیں “بولنگ فار کولمبین”جیسے شاہکار کے نام سے جانا جاتا ہے، ٹرمپ کے جرم کی مذمت میں اظہار خیال کرنے والے پہلے شخص تھے۔
کانز گولڈن پام فیسٹیول ایوارڈ جیتنے والے  کا پہلا رد عمل ایران کے بارے میں امریکی ایجنڈےکی طرف اشارہ کے عنوان سے تھا۔  انہوں نے ایران کے آس پاس امریکی فوجی  اڈوں کی تصویر شائع کی اور لکھا:”ایران جنگ کی تلاش میں ہے”۔ دیکھو ایران  کا ملک ہمارے فوجی اڈوں کے کتنا قریب ہے!۔انہوں نے اپنی تنقید کو ورچوئل نیٹ ورکس اور پوڈکاسٹ پر جاری رکھا  البتہ اس سلسلہ میں انہوں نے ایرانی ثقافت کے بعض حصو ں کو مغرب والوں کو یاد دلایا۔
“فارن ہائیٹ نائن الیون” کے ڈائریکٹر نے بھی امریکی حکومت کی پروپیگنڈا مشینری  کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق کو طنزیہ انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے جنرل سلیمانی کی ایک تصویر کے نیچے لکھا:” سلام امریکی ہم وطنو۔ کیا تم اس شخص کو جانتے ہو؟ کیا تم جانتے ہو کہ وہ تمہارا دشمن تھا؟کیا؟ کیا تم نے کبھی اس  سے کچھ نہیں سنا؟ لیکن دن کے اختتام تک آپ کو ایسی تربیت دی جائے گی کہ آپ اس کے دشمن بن جائیں گے۔یہاں تک کہ آپ کو خوشی محسوس ہو گی کہ ٹرمپ نے اسے قتل کر دیا”۔
ان جملوں کو غور سے پڑھیں۔ “ڈونلڈ ٹرمپ ایک دہشت گرد ہے”۔ دونلڈ ٹرمپ بچوں کو اپنی ہوس کا شکار بناتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نسل پرست ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ماہر فراڈی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ حقوق نسواں کو پامال کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ بزدل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ ایک دھوکہ باز ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ  ایک مجرم ہے۔
امریکی ڈائریکٹر مورگن جے فریمن کہ جنہیں حالیہ دنوں میں بہت سے افراد نے ایک امریکی سیاہ فام اداکار کے طورپرسمجھا تھا ، انہوں نے  یہ  خصوصیات ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف نسبت دی ہیں تا کہ یہ کہہ سکیں: ڈونلڈ ٹرمپ میرے صدر نہیں ہیں۔
فریمن کے الفاظ سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ شائد ٹرمپ کی خباثت کو بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں تھے۔ شائد اسی وجہ سے میشا کولنز نے ٹرمپ  کی منافقت اور دھوکہ دہی کے بارے میں اپنے  ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی متعدد پوسٹوں کے بعد ایرانی عوام کو مخاطب کیا۔
انہوں نے  فارسی زبان پر توجہ دیتے ہوئے ایرانی عوام سے ہمدردی کرتے ہوئے ایک دلچسپ قدم اٹھایا۔ “سپرنیچرل”(مافوق فطرت)نامی مشہور ڈرامے کے اداکار نے  ایران کے ثقافتی مراکز پر بمباری کی ٹرمپ کی دھمکی کے بارے میں لکھا ہے: ” ہم امریکی عوام جانتے ہیں کہ ایرانی عوام اور ان کی ثقافت دنیا کے خزانوں میں شامل ہے” ہم اپنے ملک کے صدر نہیں ہیں۔
فاشسٹ اورفاشسٹ حکومت  ایسے الفاظ ہیں جنہیں مشہورفلم” مجرموں کا ہوائی جہاز” کے  اداکار جان کیوسیک نے ٹرمپ اور اس کی حکومت کو بیان کرنے کے لئے استعمال کئے ۔ انہوں نے امریکی دہشت گرد حملے اور جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی خبر شائع ہونے کے فورا بعد لکھا تھا: امریکیوں کو اس فاشسٹ حکومت کا تختہ الٹ دینا چاہئے ۔ فاشسٹ حکومت کا انجام خون میں اپنے ہاتھوں کو آلودہ کرنا ہے۔ان مجرمانہ سنڈیکیٹز و تاجروں کوبرخاست کریں جنہوں نے خود کو ایک سرکاری عہدیدار کے طور پر پیش کیا ہے۔
اسی دوران سال کے ایک اہم فلمی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا  اور اس میں بھی ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔77 ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈ میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ پیٹریسیا آرکیٹ نے موقع کو غنیمت شمار کیا اور امریکی عوام کو ان کی بگڑی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ایوارڈ لیتے ہوئے انہوں نے یاد دہانی کی کہ اس وقت امریکہ جنگ کی راہ پر گامزن ہے اور اس کی وجہ صدر کے علاوہ کوئی اور چیز نہیں ہے جو نہایت آسانی سے ثقافتی مراکز پربمباری کی دھمکی دیتے ہیں۔”لڑکپن” کے اداکارنے اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور امریکی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لے کر ٹرمپ کو روکیں۔
 
 


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب