مواد

مسئلہ فلسطین شہید سلیمانی کی اولین ترجیح تھا


Feb 27 2023
مسئلہ فلسطین شہید سلیمانی کی اولین ترجیح تھا





جہاد اسلامی تحریک فلسطین کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے جنرل حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر تاکید کی کہ شہید سلیمانی ایک ثابت قدم مجاہد تھے جو خطے میں جہاد اور مقاومت کے تمام میدانوں پر مکمل طور پر گرفت رکھتے تھے۔



انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بارے میں ہمارے جذبات ملے جلے ہیں۔ ایک طرف ہم اس پیارے بھائی اور عظیم کمانڈر کی شہادت پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور دوسری طرف ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہم فقدان کا احساس کر رہے ہیں۔



اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مسئلہ فلسطین شہید سلیمانی کی اولین ترجیح تھا انہوں نے مزید کہا کہ ان کے فلسطین اور بیرون ملک تمام مقاومتی گروپوں کے ساتھ وسیع تعلقات تھے۔



النخالہ نے مزید کہا کہ شہید سلیمانی نے مقاومت کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے بہت زیادہ کوششیں کیں جن میں سے ایک اہم ترین اثر تل ابیب پر ان میزائلوں سے حملہ تھا جو انھوں نے مقاومت کے لئے مہیا کر کے اس کے حوالے کیے تھے۔










نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب