مواد

غزہ پٹی جیسا ایک چھوٹا سا علاقہ اسرائیل جیسے ملک کے سامنے کھڑا ہو گیا


Jan 18 2021
غزہ پٹی جیسا ایک چھوٹا سا علاقہ اسرائیل جیسے ملک کے سامنے کھڑا ہو گیا
امریکا نے مغربی ایشیا کے لئے منصوبہ بندی کی ہوئی تھی لیکن اس نے خطے کے ممالک کی مدد یا جو مدد ممالک کی کی اس سے مغربی ایشیا میں  امریکا کے سارے ناجائز منصوبوں کا ناکام بنایا، فلسطین کے متعلق امریکیوں کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ فلسطین کے مسئلے کو فراموشی کی سپرد کرنا چاہتے تھے وہ فلسطینیوں کو کمزور باقی رکھنا چاہتے تھے تانکہ ان کا مقابلہ کرنے کی جرات نہ سکیں ہم نے اصلی مقصد کو دیکھا اور مدد کی اور اپنے فلسطینی بھائیوں کو غزہ پٹی اور دوسری جگہوں ر طاقتور بنایا۔
اس شخص نے فلسطینیوں کو طاقتور بنایا ایسی حکمت عملی بنائی کے غزہ پٹی جیسا ایک چھوٹا سا علاقہ اسرائیل جیسے ملک کے سامنے کھڑا ہو گیا اور اس کے خلاف ایسی کاروائی کہ اسرائیل نے 48 گھنٹوں میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا یہ سب قاسم سلیمانی نے کیا۔ یہ عراق کو نگلنا چاہتے تھے لیکن اسلامی جمہوری نے ایسا نہیں کرنے دیا اس سے ناراض ہیں کہ ان کے سارے منصوبے ناکام ہو گئے امریکی عراق کو آج کے سعودی عرب اور شاہ کے دور کہ ایران کی طرح چاہتے ہیں تانکہ تیل کا ایک مرکز ان  کے اختیار میں ہو اور وہ جیسا چاہیں کریں اس شخص کی تعبیر کے مطابق دودھ دینے والی گائے کی طرح عراق کو بنانا چاہتے تھے لیکن عراق کے بہادر مومنین، عراق کے جوانوں اور عراق کے مراجع کرام اس منصوبوں کے خلاف کھڑے ہو گئے اور قاسم سلیمانی رضوان اللہ تعالی نے اس مزاحمتی گروہ کی ایک سر گرم مشیر کی طرح مدد کی اور ایک بڑا حامی بن کر ان کے ساتھ کھڑے رہے۔
اسی طرح کا معاملہ شام میں بھی تھا لبنان کے معاملے میں امریکی چاہتے تھے کہ لبنان کو مزاحمتی گروہوں سے محروم کریں جو کہ لبنان کے استقلال کا اہم عامل تھے لبنان کو مزاحمتی گروہ اور حزب اللہ سے محروم کرنا چاہتے ہیں تانکہ نہتہ لبنان اسرائیل کے مقابلے میں رہے اور وہ آسانی سے بیروت پر قبضہ کر سکیں جیسا کہ اس سے پہلے بھی وہ آئے تھے لیکن الحمد للہ حزب اللہ ہر روز پہلے سے زیادہ طاقتور ہوتا رہا آج بھی لبنان کی اصلی طاقت حزب اللہ ہے اور حزب اللہ کو طاقتور بنانے میں بھی ہمارے عزیز شہید کا ایک اہم کردار نمایاں کردار رہا ہے ۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب