مواد

عراقی  شاعر نے جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا


Nov 04 2021
عراقی  شاعر نے جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا
عراقی شاعر نے کان یدری (وہ جانتا تھا) نامی نظموں کا ایک مجموعہ شائع کیا جس میں جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کی شخصیت اور بہادری کو بیان کیا گیا تھا۔
مرتضی التمیمی عراقی شاعر اور دستاویزی فلم ساز جس نے داعش کے جرائم پر وسیع پیمانے پر لکھا ہے، نے عراقی عوام کو داعش کے خطرے سے بچنے میں مدد کرنے میں شہید حاج قاسم سلیمانی کی بہادری کے بارے میں عربی میں 38 نظمیں شائع کی ہیں۔
کتابکان یدری کے خالق کا کہنا ہے کہ نظموں کے اس مجموعے کا اصل محور حاج قاسم کا لازوال جملہ (یقینأ کله خیر) (یقیناً ہر چیزخیر ہے) ہے۔
التمیمی نے مزید کہا کہ نظموں کے اس مجموعے کی ایک خصوصیت اس کی بغداد میں اشاعت ہے تاکہ عراقی عوام حاج قاسم کو ہمیشہ یاد رکھیں اور بغداد میں امریکی مجرموں کے ہاتھوں ان کے قتل کے تلخ دن کو نہ بھولیں۔
نظموں کی کتاب کان یدری میں بھی شہید حاج قاسم کے کردوں اور سنی عربوں کے ساتھ تعلقات کی گہرائی کا ذکر ہے۔
اس مجموعے کی نظموں میں سے ایک (جسے یقینأ کله خیر کا نام دیا گیا ہے) حاج قاسم سلیمانی کے کردار کے بارے میں 13 منٹ کی دستاویزی فلم بنی جسے عراق اور لبنان میں اسلامک ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کے بیشتر نیٹ ورکس پر نشر کیا گیا۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب