عالمی دہشتگرد امریکہ اسلام کیخلاف اعلان جنگ کر چکا ہے، اعجاز ہاشمی
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جس نے جہاد افغانستان، عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیموں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا، جب اسے ضرورت تھی تو انہیں مجاہدین قرار دیتا رہا اور پھر انہی مجاہدین کو دہشت گرد ی کے نام پر حملے کرکے انہیں مٹانے کی باتیں کرنے لگا۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ خطاب کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہادر ایرانی کمانڈر پر بغداد ائرپورٹ پر حملے کا جواز انتہائی احمقانہ طریقے سے پیش کرکے امریکہ کی مزید ڈھٹائی اور دہشت گردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ دنیا کا واحد بدمعاش اور دہشت گرد ملک ہے جو اسلام اور مسلمانوں کیخلاف اعلان جنگ کر چکا ہے۔
پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف مسلمانوں کو متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیے، مگر افسوس کہ کئی اسلامی ممالک بھی اپنے مفادات کے تحفظ اور کچھ خوف سے امریکہ کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ وہ خود کو سپرپاور سمجھتا ہے، حالانکہ کہ دن میں پانچ مرتبہ اللہ اکبر کی اذان میں صدا بلند کرنیوالے اور اللہ تعالیٰ کو سپر پاور سمجھنے والے کو کسی کافر ملک کے سہارے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ امریکہ ظالم ہے اور اسلامی تعلیمات کا عملی درس ظلم کیخلاف قیام اور مظلوم کی حمایت ہے۔ ایران مظلوم ہے ، اس لئے پوری اقوام عالم بالخصوص عالم اسلام کو ایران کا ساتھ دینا چاہیے۔ اسی میں مسلمانوں کی عزت بھی ہے اور وقار بھی ۔

رائے
ارسال نظر برای این مطلب