الحشد الشعبی کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز “یاسر حسین العیساوی” نے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کو عالم اسلام میں ایک المناک موڑ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ “بغداد ایئرپورٹ کا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا بلکہ امت اسلامیہ کی تاریخ کا ایک نازک موڑ تھا۔ یاسر حسین العیساوی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم شہید جنرل قاسم سلیمانی کو عراقی سمجھتے ہیں، جس کا ثبوت انہوں نے عراق کا دفاع کرتے ہوئے دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کو عالم اسلام میں ایک عظیم موڑ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ بغداد ہوائی اڈے پر پیش آنے والا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کی تاریخ میں ایک عظیم موڑ تھا۔ الحشد الشعبی کے رہنماء نے مزید کہا کہ امریکہ مخالف مقاومتی کارروائیوں کے فاتح کمانڈروں کے قتل کا منصوبہ پہلے سے طے شدہ تھا۔
حشد الشعبی کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز نے اعلان کیا کہ شہیدان جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس، عراق کے اندر امریکی سازشوں کو ناکام بنانے اور مقاومت کے ہراول دستے کے طور پر آگے آگے تھے۔ یاد رہے کہ تین جنوری 2020ء کو امریکی ڈرونز نے عراق کے سرکاری دورے کے دوران بغداد ائیر پورٹ سے باہر نکلتے ہوئے، قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی تمام عمر دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑتے رہے۔ اس دہشت گردانہ کارروائی کے نتیجے اور امریکی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ایرانی عوام میں غصے اور انتقام کی آگ پھیل گئی، جبکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اس اندوہناک سانحے تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا۔
رائے
ارسال نظر برای این مطلب