مواد

شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر اور نام پر پابندی عائد کر دی گئی


Nov 07 2021
شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر اور نام پر پابندی عائد کر دی گئی
حسین امیر عبداللہیان نے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی رفقہاء سمیت ٹارگٹ کلنگ پر ہونے والی قانونی کارروائی کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ شہید کمانڈرز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کا حکم نامہ عنقریب ہی حاصل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے 6 ممالک کو جوڈیشل نمائندگی دی جا چکی ہے اور ہونے والی قانونی کارروائی کی سنجیدگی کے ساتھ نگرانی کی جا رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے مشیر امور خارجہ نے انکشاف کیا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے امریکی ملزمان کی تعداد 45 سے بڑھ کر 48 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گو کہ شہید سلیمانی کے قاتلوں اور دہشتگرد امریکی حکومت کے چہرے پر زوردار طمانچہ رسید کیا گیا ہے، تاہم “سخت انتقام” ایرانی نظامِ حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ باوجود اس کے کہ سائبراسپیس پر شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر اور نام پر پابندی عائد کی گئی ہے، شہید کے حوالے سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر وسیع سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب