مواد

شہید سلیمانی کے مجرمانہ قتل کا ردعمل دردناک ہوگا


Jan 06 2021
شہید سلیمانی کے مجرمانہ قتل کا ردعمل دردناک ہوگا
علمائے جبل عامل کا اجتماع: جنرل سلیمانی کا قتل مکمل طور پر سیاسی اور فوجی حماقت تھا۔
لبنانی جبل عامل کے علماء نے ایک بیان میں کہا: ہم جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایران اور عراق کے عوام خصوصاً رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور عراقی مرجع دینی کی خدمت میں اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
اسلام کے ان عظیم شہداء کی شہادت سے صہیونی ۔ امریکی منصوبے کے خلاف مزاحمت کے عزم میں اضافہ ہوگا اور اس امریکی جارحیت کا اصل مطلب خود کو آگ میں پھینکنا ہے۔
جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کا قتل مکمل سیاسی اور فوجی حماقت پر مبنی تھا اور وائٹ ہاؤس کو یہ جان لینا چاہئے کہ ان کی شہادت سے امریکہ کے خلاف مزاحمت کے جذبے میں اضافہ ہوگا۔
امریکی فضائی حملہ عراق اور مزاحمت کے تمام محور پر حملہ تھا اور لبنان صیہونی دشمن کے خلاف کامیابی کی جنرل سلیمانی کی کوشش کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
شیخ احمد قطان: شہید سلیمانی کے مجرمانہ قتل کا ردعمل دردناک ہوگا۔
لبنانی ایسو ایشن “قولنا و عملنا” کے صدر حجت الاسلام شیخ احمد قطان نے اسلامی رہنماؤں قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت پر ایک پیغام میں دنیا کے آزادی پسندوں، مسلمانوں اور ایران کے عوام سے اظہار تعزیت کیا۔
قطان نے بیان کیا: اسلام کے ان دو کمانڈروں کی شہادت اور وہ مجاہدین جو ان کے ساتھ انسانیت کے دشمنوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ،  انتہائی غم و غصہ کا باعث بنی۔ انہوں نے مزید کہا: ہمیں یقین ہے کہ اس امریکی جرم کا ردعمل خطرناک ہو گا۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب