مواد

شهید احمد کاظمی نے میرے کاموں کی بہت سی گرہیں کھولی ہیں۔شهید قاسم سلیمانی


Aug 04 2021
شهید احمد کاظمی نے میرے کاموں کی بہت سی گرہیں کھولی ہیں۔شهید قاسم سلیمانی
حاج قاسم شہید احمد کاظمی اور حسین خرازی سے بہت لگاؤ رکھتے تھے۔ انہوں نے حسین خرازی کو بہت جلد کربلائے۵ میں کھو دیا اور وہ شہید احمد کاظمی کے گہرے دوست اور ان سے بہت مانوس تھے۔ حاج احمد کاظمی کے شہید ہونے کے بعد حاج قاسم بہت پریشان ہو گئے
اور کچھ عرصہ وہ حاج احمد کاظمی کے پڑوسی رہے ہیں۔ وہ جب گھر تشریف لاتے تھے تو شہید حاج احمد کاظمی کے اہلخانہ سے ملنے جاتے تھے۔ اور ان کے بچوں سے بہت محبت کرتے تھے اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ حاج قاسم بعض اوقات شہید حاج احمد کاظمی کے باغیچہ میں خود ہل جوتتے تھے اور درختوں کی کٹائی کرتے تھے۔ وہ ان کے صحن میں پھول لگا کر ان کے گھر کے صحن کو اس طرح سجاتے تھے،
ان کا عقیدہ تھا کہ حاج کاظم ان کی مشکلات حل کرتے ہیں۔ شہید سلیمانی کی اہلیہ نے میری اہلیہ کے لئے بیان کیا تھا کہ جس دن حاج قاسم نے آ کر ہمارے صحن میں پھول لگائے تو شہید احمد کاظمی ان کی اہلیہ کے خواب میں آئے تھے اس طرح کہ ایک رسّی ان کے ہاتھ میں تھی اور اس میں متعدد گرہیں لگی ہوئی تھیں۔ شہید احمد کاظمی گرہیں کھولنے میں مصروف تھے اور انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا حاج قاسم کی زندگی میں کچھ گرہیں لگی ہوئی ہیں اور میں انہیں کھول رہا ہوں۔ حاج قاسم خود ہمیشہ کہتے تھے کہ حاج احمد نے میرے کاموں کی بہت سی گرہیں کھولی ہیں۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب