مواد

دنیا ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے


Jan 06 2021
دنیا ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے
سید  صدر الدین قبانچی: عراق میں امریکی فوجیوں کو اب سونے کے لئے جگہ بھی نہیں مل پائے گی۔
نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے بیان کیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے ساتھ ہی دنیا ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور امریکہ نے اس جرم کو انجام دینے سے بڑے پیمانے پر جنگ شروع کر دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: امریکی فوج کو الحشد الشعبی کی شدید ضربوں کا انتظار کرنا چاہئے اور اس کے بعد انہیں عراق میں سونے کی جگہ بھی نہیں مل پائے گی۔ سب نے  دیکھا کہ کس طرح سرزمینِ امام حسین علیہ السلام میں ایرانیوں اور عراقیوں کا خون جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت سے ایک ساتھ مل گیا؟
نجف اشرف کے امام جمعہ نے بیان کیا: اہداف کے حصول کے لئے صبر اور سفارتی تعلقات ضروری ہیں لیکن شہادت واحد راستہ ہے جو اہداف کی تکمیل کے لئے تمام ضروریات کو فراہم کرتا ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے مزید کہا:  جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کا قتل تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایسا جرم جو در حقیقت عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی بھی شمار ہوتی ہے۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب