سپاہ پاسداران کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے “ہفتۂ دفاع” کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ پر ہمارا انتقام حتمی، سنجیدہ اور حقیقی ہے
جنرل حسین سلامی نے امام خمینیؒ کو ایسا عظیم انسان قرار دیا، جنہوں نے امتِ مسلمہ کی کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ بحال کرتے ہوئے دین مبین اسلام کو زندہ کرنے کے لئے الہیٰ پیغمبروں جیسا کردار ادا کیا ہے۔ سپاہ قدس کے سربراہ نے شہداء کو ایرانی فخر کے آسمان پر چکمتے ستاروں سے تعبیر کیا اور کہا کہ ہمارے عظیم شہداء کے جنازے اس قوم کی عزت و عظمت کی خاطر زمین پر گرے ہیں، تاکہ ہم سربلند باقی رہیں۔ انہوں نے کہا ان عظیم شہداء نے اپنا سب کچھ جہاد فی سبیل اللہ میں لگا دیا اور دشمنوں کا ان کے گھروں تک پیچھا کرکے اُنہیں سزا دی ہے اور یوں وہ ایرانی قوم کو ہمیشگی کا تحفہ دے گئے ہیں۔
سپاہ پاسداران ایران کے سربراہ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو مزاحمتی محاذ کے سیدالشہداء کے لقب سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ہمارے شہداء کے درمیان سورج کے مانند چمک رہے ہیں، جو اسلام، انقلاب، ولایت اور قوم کے ساتھ اپنی وفاداری میں بے مثال تھے۔ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ وہ گذشتہ سال تو ہمارے درمیان موجود تھے، تاہم اس سال وہ اللہ تعالیٰ کے حضور اور اصحابِ عاشوراء کے درمیان موجود اپنے باقی چھوڑے ہوئے جہادی رَستے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اگر ایرانی انقلاب وجود میں نہ آتا تو امریکہ پوری دنیا کو ہڑپ کر جاتا، کہا کہ یہ ہمارا انقلاب ہی تھا جس نے امریکہ کو خاتمے کے قریب پہنچا دیا ہے جبکہ آج کا امریکہ سیاسی رونقوں سے عاری، بے رمق، ناتواں اور شکست خوردہ حالت میں میدان کے درمیان موجود ہے۔
سپاہ قدس کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہاجنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ پر ہمارا انتقام حتمی، سنجیدہ اور حقیقی ہے، لیکن ہم عزت و وقار کے حامل ہیں، جو جوانمردی اور انصاف کے ساتھ انتقام لیتے ہیں۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا خیال ہے کہ ہم اپنے شہید بھائی (جنرل سلیمانی) کے خون کا بدلہ “جنوبی افریقہ میں موجود ایک خاتون سفیر” سے لیں گے؟ نہیں بلکہ ہم اُن افراد کو نشانہ بنائیں گے، جو اس عظیم انسان (جنرل سلیمانی) کی ٹارگٹ کلنگ میں بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر شریک رہے ہیں اور جان لو کہ جو شخص بھی اس جرم میں شریک رہا ہے، ضرور بالضرورنشانہ بنایا جائے گا، یہ ایک سنجیدہ پیغام ہے

رائے
ارسال نظر برای این مطلب