بیروتی علماء کونسل: امریکی بزدلانہ اقدام کا مناسب طور پر جواب دینے کا حق ایران کے پاس محفوظ ہے۔
بیروتی علماء کونسل نے ایک بیان میں کہا: ہم شہید سلیمانی اور ان کے عراقی ساتھیوں کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اور ولی فقیہ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایران کے رہنماؤں کی خدمت میں تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ہم جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے عراقی ساتھیوں کی شہادت پر ایران اور عراقی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان شہداء کے قتل میں امریکی اقدام کو دہشتگردی سمجھتے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی فضائی حملہ ایک جارحیت تھا جس نے تمام قوانین کی خلاف ورزی کی اور ان سارے مظالم کا ذمہ دار واشنگٹن ہے اور اس سے خطے میں بڑی جنگ ہونے کا امکان ہے۔ اسلامی جمہوریہ کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ امریکہ کو انتہائی مناسب طریقے سے جواب دے اور اس بزدلانہ اور احمقانہ حرکت کا ضرور جواب دے۔
سید علی فضل اللہ: جنرل سلیمانی کی شہادت قدس کو آزاد کرنے کے لئے امت کے عزم کو مضبوطی عطا کرے گی۔
بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل اللہ نے بیان کیا کہ امریکہ قاسم سلیمانی کو خطے میں اپنی موجودگی کے لئے خطرہ سمجھتا تھا۔ ہم لبنانی عوام قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت پر اسلامی جمہوری ایران کے رہبر، اس ملک کی حکومت اور عوام اور اسی طرح عراقی حکومت اور عوام کی خدمت اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
شیخ احمد قبلان: جنرل سلیمانی اور ان کے عراقی ساتھیوں کی شہادت امت مسلمہ کے لئے تقویت کا باعث ہے۔
لبنان شیعوں کے سابق مفتی حجت الاسلام شیخ احمد نے جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے عراقی ساتھیوں کی شہادت کو امت مسلمہ کے لئے طاقت کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اس گھناؤنے اقدام کے تمام نتائج بھگتنا ہوں گے۔
لبنانی شیعوں کے مفتی نے مزید کہا: ہم جنرل سلیمانی اور ان کے عراقی ساتھیوں کی شہادت پرامام عصر(عج)،ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای، عراق کے مذہبی مرجع آیت اللہ سیستانی، سید مقاومت سید حسن نصراللہ اور دنیا کے تمام آزادی پسندوں کومبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔ شیخ احمد قبلان نے مزید کہا: جنرل شہید سلیمانی ایک عظیم انقلابی شخصیت تھے اور مزاحمتی محوراپنی جدوجہد میں اس شخصیت سے رہنمائی لیتا تھا اورکامیابیاں ان کے منصوبے کے نتیجہ میں ملتی تھیں۔

رائے
ارسال نظر برای این مطلب