مواد

جنرل سلیمانی کی شخصیت کا راز


Sep 23 2024
جنرل سلیمانی کی شخصیت کا راز
شہید جنرل قاسم سلیمانی جہاں عسکری امور اور فوجی اسٹریٹیجیز کی شناخت میں اتنا عبور رکھتے تھے کہ سامراجی محاذ میں ان کے دشمن تک ان کی فوجی طاقت و صلاحیت کے معترف تھے، وہیں اخلاقی باریکیاں ان کے لیے اتنی اہم تھیں کہ اپنے انتہائي مشغول ذہن میں بھی وہ ان کے لیے مناسب سوچ اور اقدام کے لیے جگہ نکال ہی لیتے تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی کی اتنی ہمہ گیر شخصیت میں اس کیفیت کا سبب اور جواب ان کے افکار و نظریات میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای جنرل سلیمانی کی شخصیت کی توصیف میں کہتے ہیں: "واقعی وہ سبھی کے لیے ایثار و قربانی کا جذبہ رکھتے تھے۔ دوسری طرف وہ روحانیت، اخلاص اور آخرت کے لیے کام کرنے والے تھے، ان میں واقعی روحانیت پائي جاتی تھی اور دکھاوا بالکل نہیں کرتے تھے ... مختلف دشمنوں کے مقابلے میں وہ فلاں اور فلاں ملک کے بیابانوں میں اور پہاڑوں پر گئے ... وہ اسلام اور امام خمینی کے مکتب کے پروردہ افراد کا ممتاز نمونہ تھے، انھوں نے اپنی پوری عمر، اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے گزار دی۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب