مواد

جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد ہم اور مضبوط ہوئے ہیں


Jan 06 2021
جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد ہم اور مضبوط ہوئے ہیں
شیخ علی یاسین عاملی: شہید “قاسم سلیمانی” کا قتل ایک اسٹریٹجک خودکشی تھی۔
لبنانی علماء کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی یاسین عاملی نے ایک بیان میں کہا: مزاحمتی شہداء کا خون سب سے پہلے خطے میں امریکی ۔صہیونی منصوبے کو ناکام بنائے  گا۔ لبنان ان ممالک میں سے ہے جو جنرل شہید سلیمانی کا مقروض ہے۔ اور ۳۳ روزہ جنگ میں ان کی ہدایتوں کے نتیجے میں صیہونی دشمن کے خلاف لبنان کی فتح ہوئی۔ جنرل سلیمانی اور ان کے شہید ساتھیوں کی کوششیں انسانیت اور اسلام کی حمایت اور خطے میں امریکی۔ صہیونی منصوبوں کا مقابلہ کرنے میں پوشیدہ تھیں۔ شہید سلیمانی کو قتل کرنے کا اقدام حقیقت میں خطے میں استعماری منصوبوں کے لئے ایک اسٹریٹجک خودکشی تھی اور دنیا بھر میں اس کی سنگین نتائج ظاہر ہوں گے۔ ان اور ان کے عراقی ساتھیوں کی شہادت  نے مخلص مومنین کے لئے ایک جہادی نمونہ تشکیل دیا جو خالص اسلام محمدیؐ کی پیروکار ہیں۔
شیخ نعیم قاسم: جنرل سلیمانی اور ان ے ساتھیوں کی شہادت کے بعد ہم اور مضبوط ہوئے ہیں۔
اتوار کے روز لبنانی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل، حزب اللہ لبنان کے ایک وفد کی سربراہی میں شہید قاسم سلیمانی کے گھر تشریف لے گئے اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا: جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد ہم اور مضبوط ہوئے ہیں اور زمانہ اس کو ثابت کرے گا۔
نعیم قاسم نے اس چیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکا کو جلد ہی احساس ہو جائے گا کہ اس نے بڑی حماقت کی ہے اور اس نے تبدیلی کے معاملہ میں حساب و کتاب میں  غلطی کی ہے، کہا: شہید سلیمانی صرف ایران سے مخصوص نہیں تھے بلکہ ان کا تعلق پورے عالم اسلام اور دشمن اور غاصبوں کے خلاف مزاحمت سے تھا۔ انہوں نے مزید کہا: بطور حزب اللہ ہماری ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے اور ہم اس شریفانہ اور صادقانہ راستے کو جاری رکھیں گے۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب