مواد

جب حاج قاسم بھی یونٹ کمانڈر کو شہادت سے نہ روک سکے


Jan 03 2021
جب حاج قاسم بھی یونٹ کمانڈر کو شہادت سے نہ روک سکے
ماشاء اللہ رشیدی کے نام کا ایک کمانڈر ہوا کرتا تھا۔ کربلا 5 آپریشن کے دوران رات کو  آیا؛ نبرد میں وارد ہونا چاہتا تھا لیکن یونٹ کے دوسرے ساتھی ابھی تک نہیں پہنچے تھے۔ ہمارے ساتھ بیٹھا اور باتیں کیں۔ انہوں نے  دو روز پہلے ہی شہید ہونے والے  زکی زادہ نامی ایک کمانڈر کا واقعہ سنایا اور کہا کہ  ہم دونوں نے وعدہ کیا ہے کہ اگر  ایک شہید ہوجائے تو دوسرے کے آنے تک بہشت میں داخل نہیں ہوگا۔ کل میں نے زکی زادہ کو خواب میں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ماشاء اللہ مجھے کیوں بہشت کے دروازے پر روک رکھا ہے؟ ابھی تک کیوں نہیں آئے؟
جب رشیدی نے یہ کہا تو میں سمجھ گیا کہ ان کی شہادت کا وقت پہنچ گیا ہے۔ میں ان کو روکے رکھا۔ ان کے ساتھی میدان جنگ میں گئے ۔سخت حالات کی وجہ سے  میں ان کو بھی بھیجنے پر مجبور ہوا ۔ ان کے جانے کے کچھ دیر بعد ہی رشیدی کی شہادت کی خبر موصول ہوئی۔ سردار شہید سلیمانی
 


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب