مواد

اہل بیت علیہم السلام کی مؤدت


Dec 31 2020
اہل بیت علیہم السلام کی مؤدت
جنرل قاسم سلیمانی کی شخصیت کے پہلوؤں میں سے ایک پہلو اہل بیت علیہم السلام کی مؤدت اورخدا کی راہ میں قدم اٹھانا ہے۔ وہی دو گرانقدر چیزیں جن کا پیغمبر اسلامؐ نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے اور قرآن میں بھی اس کا تذکرہ آیا ہے۔ اے رسول کہہ دیجئے کہ میں اپنی رسالت کے عوض اپنے قرابتداروں یعنی اہل بیت ؑ سے مؤدت کے سوا کچھ نہیں مانگتا ۔ اسی طرح آیا ہے کہ اے رسول کہہ دیجئے میں اس(خدا کے دین کی تبلیغ) کے بدلے میں تم لوگوں سے کوئی اجرت نہیں مانگتا، سوائے اس شخص کے جو اپنے رب کا راستہ اختیار کر لے۔ محترم شہید قاسم سلیمانی نے دونوں حق ادا کر دئے ، انہوں نے اہل بیتؑ کرروضوں کا دفاع کرتے ہوئے یہ حق ادا کیا، شائد ہی کوئی ایسا شخص ملے جو مدافعین حرم کا نام سنے اور جنرل قاسم سلیمانی کو یاد نہ کرے۔
البتہ یہ صرف اس معاملہ کا ایک پہلو ہے اور زیادہ تر لوگ اہل بیتؑ کی راہ میں جناب قاسم سلیمانی کی جانب سے انجام دئے گئے عظیم کام سے بے خبر ہیں۔جنرل شہید قاسم سلیمانی ائمہ اطہار علیہم السلام کے مقدس مقامات (روضوں) کی تعمیر، ان کی بحالی اور تعمیر نو کے ہیڈکوارٹرکے پہلےبانی تھے ۔
عتبات عالیات (روضوں) کی تعمیرنو کے عوامی مشارکت اور ثقافتی ہیڈ کوارٹر کے معاون اس سلسلہ میں کہتے ہیں: صدام کے زوال کے بعد اور مقدس شہر نجف اشرف میں حضرت امام علی علیہ السلام کے خاک آلود روضے کی زیارت کے بعد انہوں نے مقدس مقامات (عتبات عالیات، روضوں ) کی تعمیر نو، بحالی اوروسعت کے لئے ہیڈکوارٹرقائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس سلسلہ میں اب تک ان کی گرانقدر خدمات باقی و نمایاں ہیں۔


نظری برای این مطلب ثبت نشده است.

رائے

ارسال نظر برای این مطلب